உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اگلے ہفتہ تک 100 کروڑ ویکسینیشن کے ہدف کو حاصل کرلے گا ہندوستان ، جشن کی تیاری شروع

    اگلے ہفتہ تک 100 کروڑ ویکسینیشن کے ہدف کو حاصل کرلے گا ہندوستان ، جشن کی تیاری شروع ۔ (AP Photo/Mahesh Kumar A.)

    اگلے ہفتہ تک 100 کروڑ ویکسینیشن کے ہدف کو حاصل کرلے گا ہندوستان ، جشن کی تیاری شروع ۔ (AP Photo/Mahesh Kumar A.)

    Covid Vaccination in India: وزارت صحت 100 کروڑ یا ایک ارب ویکسین کی خوراکیں دینے کا جشن منانے کی تیاری کر رہی ہے ۔ اس کے لیے حکومت ملک بھر میں مختلف تقریبات منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : وزارت صحت 100 کروڑ یا ایک ارب ویکسین کی خوراکیں دینے کا جشن منانے کی تیاری کر رہی ہے ۔ اس کے لیے حکومت ملک بھر میں مختلف تقریبات منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ ذرائع نے یہ جانکاری دی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق یہ ہدف اگلے ہفتے کے آغاز تک حاصل کر لیا جائے گا ۔ مرکزی وزارت صحت اس دن کو پورے ہندوستان میں تقریبات کے ساتھ منانے کی منصوبہ بنا رہی ہے ۔ ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ اس میں کووڈ 19 واریئرس اور زمینی سطح کے صحت کے کارکنوں کو شامل کرنے کا ارادہ ہے ، جو ویکسینیشن مہم میں سب سے اہم ہیں ۔

      100 کروڑ ڈوز پوری ہونے کے جشن کے دوران کورونا واریئرس کو کیسے اعزاز سے نوازا جائے ، اس کو لے کر وزیر صحت منسکھ مانڈویہ نے وزارت کے افسران سے ان کی رائے طلب کی ہے ۔ ان کورونا واریئرس میں ڈیوٹی کے دوران اپنی جان گنوانے والے بھی شامل ہیں ۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق ہندوستان اگلے ہفتہ پیر یا منگل تک اس ہدف کو حاصل کرلے گا ۔

      ملک میں کووڈ ویکسینیشن 96.43 کروڑ سے زیادہ

      دریں اثنا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 50.63 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسینز لگائے گئے ، جس سے کل ویکسینیشن 96.43 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کے روز یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 50 لاکھ 63 ہزار 845 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں ملک میں کل ویکسینیشن 96 کروڑ 43 لاکھ 79 ہزار 212 تک جا پہنچی ہے ۔

      اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22844 کووڈ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ سے شفا یاب ہونے والے افراد کی تعداد تین کروڑ 33 لاکھ 42 ہزار 901 ہو گئی ہے اور یہ شرح 98.06 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے 15823 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس وقت ملک میں دو لاکھ سات ہزار 653 کووڈ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے،اور یہ شرح 0.61 فیصد ہے۔

      گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 25 ہزار 399 کووڈ ٹسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 58 کروڑ 63 لاکھ 63 ہزار 442 کووڈ ٹسٹ ہو چکے ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: