اپنا ضلع منتخب کریں۔

    تلنگانہ اردو اکیڈیمی اور این سی پی یو ایل کے اشتراک سے یونیورسٹیوں کے اردوریسرچ اسکالرس کا ایک روزہ ورکشاپ

    اس ورکشاپ میں شرکت کے خواہاں ریسرچ اسکالرس رجسٹریشن کے لئے اپنے صدر شعبہ کے ذریعہ گوگل فارم سے اپنے نام کا اندراج کرسکتے ہیں۔ کنوینر ڈاکٹر محمد غوث نے بتایا کہ اسکالرس کو اپنے خرچ پر اس ورکشاپ میں شرکت کرنی ہوگی۔

    اس ورکشاپ میں شرکت کے خواہاں ریسرچ اسکالرس رجسٹریشن کے لئے اپنے صدر شعبہ کے ذریعہ گوگل فارم سے اپنے نام کا اندراج کرسکتے ہیں۔ کنوینر ڈاکٹر محمد غوث نے بتایا کہ اسکالرس کو اپنے خرچ پر اس ورکشاپ میں شرکت کرنی ہوگی۔

    اس ورکشاپ میں شرکت کے خواہاں ریسرچ اسکالرس رجسٹریشن کے لئے اپنے صدر شعبہ کے ذریعہ گوگل فارم سے اپنے نام کا اندراج کرسکتے ہیں۔ کنوینر ڈاکٹر محمد غوث نے بتایا کہ اسکالرس کو اپنے خرچ پر اس ورکشاپ میں شرکت کرنی ہوگی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
       تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی (Telangana State Urdu Academy) اور قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان (National Council for Promotion of Urdu Language) نئی دہلی کے اشتراک سے 18 / ستمبر 2021 کو صبح 10.00 بجے تا شام 5.00بجے اردو مسکن خلوت حیدرآباد میں ”تحقیقی طریقہ کار: مسائل اور امکانات“ کے عنوان سے ریاست تلنگانہ کے مرکزی جامعات کے اردو ریسرچ اسکالرس کا ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کیا جا رہا ہے۔


      مذکورہ ورکشاپ کے کنوینر ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر/سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی ہوں گے اور ڈاکٹر محمد ناظم علی سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج موڑتاڑ‘ ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدرشعبہ اردو این ٹی آر گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث محبوب نگر اور ڈاکٹر جہانگیراحساس ریسرچ اسکالر یونیورسٹی آف حیدرآباد معاون کنوینرس ہوں گے۔



      ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر /سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی نے اردو اکیڈیمی کے جاری اعلامیہ میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس ورکشاپ میں پروفیسرسید عین الحسن عابدی شیخ الجامعہ مولاناآزاد نیشنل اُردویونیورسٹی حیدرآباد‘ پروفیسر مظفر شہ میری سابق شیخ الجامعہ ڈاکٹر عبدالحق اردو یونیورسٹی‘ پروفیسر صدیقی محمود رجسٹرار مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی حیدرآباد‘پروفیسر نسیم الدین فریس ڈین و صدر شعبہ اردومولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی‘ پروفیسر فضل اللہ مکرم صدرشعبہ اردو یونیورسٹی آف حیدرآباد‘ پروفیسر سلیم محی الدین صدرشعبہ اردوشری شیواجی کالج پربھنی‘پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی شعبہ انگریزی مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی‘ پروفیسر افروز عالم صدرشعبہ سیاسیات مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی‘ڈاکٹر عامر اللہ خان وِزیٹنگ پروفیسر ایم سی آر ایچ آر ڈی آئی ٹی اینڈ آئی ایس بی‘ڈاکٹر صلاح الدین سید اسوسی ایٹ پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف کیمسٹری اسکول آف سائنس مانواور ڈاکٹرحفیظ الرحمن سینئر ٹیکنیکل آفیسرسیمیو کیمیکل گروپ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹکنالوجی‘  ممتاز انشاء پرداز ڈاکٹر عابد معز‘ ڈاکٹر آمنہ تحسین سینئر اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ نسواں مانوڈاکٹر ثمینہ تابش سینئر اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ عربی مانو اور ڈاکٹر محمدی اسریٰ سلطانہ‘اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ لائبریری سائنس‘ حسینی علم گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمنس حیدرآباد مختلف تحقیقی موضوعات پر خطاب کریں گے۔



      انہوں نے بتایا کہ اس ورکشاپ میں شرکت کے خواہاں ریسرچ اسکالرس رجسٹریشن کے لئے اپنے صدر شعبہ کے ذریعہ گوگل فارم سے اپنے نام کا اندراج کرسکتے ہیں۔ کنوینر ڈاکٹر محمد غوث نے بتایا کہ اسکالرس کو اپنے خرچ پر اس ورکشاپ میں شرکت کرنی ہوگی۔ کنوینر ورکشاپ ڈاکٹر محمد غوث نے بتایا کہ اس ورکشاپ میں شرکت کرنے وا لے اسکالرس کو اسناد دیے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرس 9603018825, 9247191548, 8790687051  پر ربط کیا جاسکتاہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: