جموں وکشمیر: پلوامہ کے اونتی پورہ میں تصادم، ایک ملٹینٹ ہلاک، تلاشی مہم جاری

سیکورٹی فورسز کے جوان جب ایک مخصوص علاقے کی طرف جا رہے تھے کہ وہاں چھپے ایک ملٹینٹ نے ان پر فائرنگ کی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس کے بعد تصادم شروع ہو گیا ۔

Oct 08, 2019 12:25 PM IST | Updated on: Oct 08, 2019 12:26 PM IST
جموں وکشمیر: پلوامہ کے اونتی پورہ میں تصادم، ایک ملٹینٹ ہلاک، تلاشی مہم جاری

پلوامہ میں تصادم

سرینگر۔ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں منگل کے روز سکیورٹی فورسز کی تلاشی مہم اور محاصرے کے دوران شروع ہوئے تصادم میں ایک ملٹینٹ مارا گیا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ملٹینٹوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد آج صبح ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ کے بیرونی علاقے میں واقع ایک گاؤں میں محاصرہ اور تلاشی مہم شروع کی۔

سیکورٹی فورسز کے جوان جب ایک مخصوص علاقے کی طرف جا رہے تھے کہ وہاں چھپے ایک ملٹینٹ  نے ان پر فائرنگ کی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس کے بعد تصادم شروع ہو گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ تصادم میں ایک ملٹینٹ مارا گیا اور اس کی تحویل سے گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔ ملٹینٹ کی شناخت کی جا رہی ہے ۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک سکیورٹی فورسز کی مہم جاری تھی۔

Loading...

Loading...