یوگی آدتیہ ناتھ کے ہیلی کاپٹرکودیکھنے کےلئےمچی افراتفری، بھگدڑمیں ایک شخص کی موت

افراتفری میں صفائی ملازم سریش بے قابوہوکرگرپڑے۔ اس دوران مچی بھگدڑمیں کئی لوگ ان کے اوپرپیررکھ کربھاگے۔ بھیڑمیں دبنے سے سریش کی موقع پرہی موت ہوگئی۔

Sep 07, 2019 05:19 PM IST | Updated on: Sep 07, 2019 05:19 PM IST
یوگی آدتیہ ناتھ کے ہیلی کاپٹرکودیکھنے کےلئےمچی افراتفری، بھگدڑمیں ایک شخص کی موت

یوگی آدتیہ ناتھ کا ہیلی کاپٹر دیکھنے میں ہوئی افراتفری میں ایک شخص کی موت

اترپردیش کےامبیڈکرنگرمیں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کودیکھنےکےلئےافراتفری مچ گئی۔ اس دوران ایک صفائی اہلکارسریش کی موت ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ ہفتہ دوپہرجب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا ہیلی کاپٹریہاں آیا تواسے دیکھنےکے لئے بھیڑمیں افراتفری مچ گئی۔ اس افراتفری میں صفائی ملازم سریش بےقابوہوکرگرپڑے۔ اس دوران مچی بھگدڑمیں کئی لوگ ان کےاوپرپیررکھ کربھاگے۔ بھیڑمیں دب جانے سےسریش کی موقع پرہی موت ہوگئی۔

صفائی ملازم کی موت کے بعد ضلع انتظامیہ میں افراتفری مچ گئی۔ اطلاع ملنے پرموقع پر پہنچے پولیس افسران نے صفائی ملازم سریش کوآناً فاناً میں ضلع اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نےاسے مردہ قراردے دیا۔ پولیس نےلاش کواپنےقبضے میں لےکرپوسٹ مارٹم کے لئےبھیج دیا ہے۔ حادثےکےبعد ضلع کلکٹرنےجانچ کےاحکامات دے دیئےہیں۔

Loading...

واضح رہےکہ یوگی آدتیہ ناتھ آج ہفتہ کےروزامبیڈکرنگرمیں تھے۔ یوگی دوپہر12 بج کر50 منٹ پرہیلی کاپٹرسےاترکرجلال پورشہرکےنریندردیوانٹرکالج کےمیدان میں اسٹیج پرپہنچے۔ یہاں انہوں نےتقریباً 235 کروڑروپئے سےزیادہ رقم کے منصوبوں کی سنگ بنیاد رکھی۔ ساتھ ہی مختلف منصوبوں کے اہل لوگوں کوبھی مستفیض کرنےکےبعد عوامی جلسے کوخطاب کیا۔

کے کے پانڈے کی رپورٹ

Loading...