ہوم » نیوز » No Category

یو پی مدرسہ تعلیمی بورڈ کا نظام درہم برہم، آن لائن نظام تعلیم بن گیا مذاق

مدرسہ منتظمین نے سوشل میڈیا گروپ کے ذریعہ اسکی شروعات تو کر دی تھی، لیکن مدارس کے لئے آن لائن تعلیم سسٹم ناکام ثابت ہو رہا ہے۔

  • Share this:
یو پی مدرسہ تعلیمی بورڈ کا نظام درہم برہم، آن لائن نظام تعلیم بن گیا مذاق
یو پی میں مدرسہ طلبا کے لئے مذاق بنی آن لائن تعلیم

لکھنو: مدرسہ تعلیمی بورڈ سے منسلک مدارس کے طالب علموں  کے لئے آن لائن تعلیمی نظام پریشانی کا سبب بنتا جا رہا ہے۔ یو پی میں دیگر تعلیمی بورڈ اور پرائیویٹ اسکولوں کی طرز پر مدرسہ تعلیمی بورڈ نے بھی مدارس کو  آن لائن تعلیم شروع کرنے کی ہدایات جاری کی تھی۔ مدرسہ منتظمین نے سوشل میڈیا گروپ کے ذریعہ اسکی شروعات تو کر دی تھی، لیکن مدارس کے لئے آن لائن تعلیم سسٹم ناکام ثابت ہو رہا ہے۔


وجہ غریب مدرسہ طالب علموں اور مدارس عربیہ میں جدید تکنیک کے استعمال کی سہولیات دستیاب نہ ہونا ہے۔ مدرسہ منتظمین کے مطابق کورونا وبا کے خطرے کے سبب لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز کی شروعات کی گئی تھی لیکن مدرسوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے زیادہ تر طالب علموں کا تعلق گاؤں دیہات سے ہے جہاں نہ تو انٹرنیٹ کی سہولیات دستیاب ہے اور نہ ہی طالب علموں کے پاس اسمارٹ فون کی سہولیت فراہم ہے ایسے میں آن لائن تعلیم سسٹم مدرسہ طالب علموں کے لیے مذاق بن کر رہ گیا ہے۔


مدرسہ منتظمین نے سوشل میڈیا گروپ کے ذریعہ اسکی شروعات تو کر دی تھی، لیکن مدارس کے لئے آن لائن تعلیم سسٹم ناکام ثابت ہو رہا ہے۔ فائل فوٹو
مدرسہ منتظمین نے سوشل میڈیا گروپ کے ذریعہ اسکی شروعات تو کر دی تھی، لیکن مدارس کے لئے آن لائن تعلیم سسٹم ناکام ثابت ہو رہا ہے۔ فائل فوٹو


مدرسہ مینی آئی ٹی آئی کے طالب علموں کے ساتھ بھی یہی پریشانی پیش آ رہی ہے جو موبائل میں تھیوری تو پڑھ رہے ہیں لیکن پریکٹیکل کرنے سی محروم ہے ، مدرسہ اساتذہ کے مطابق بورڈ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مدارس نے سوشل میڈیا گروپ کے ذریعہ آن لائن تعلیم دینے کی تو شروعات کر دی ہے لیکن فائدہ طالب علموں کو حاصل نہیں ہو رہا ہے۔  مدرسہ منتظمین اور اساتذہ کے مطابق کورونا وبا کے سبب لاک ڈاؤن کی وجہ سے مدرسہ بورڈ امتحانات کی کاپیوں کے جانچنے کا کام بھی تک مکمّل نہیں ہو سکا ہے وہیں اس وجہ سے بورڈ امتحانات کے نتائج کے اعلان میں تاخیر لازمی ہے ایسے میں تعلیمی سیشن کی شروعات بھی تاخیر سے کب ہوگی اسکا بھی کوئی اندازہ نہیں ہے ایسے میں 2020 کے تعلیمی سیشن کو زیرو کر دیا جانا چاہیے
First published: Jun 18, 2020 11:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading