ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

Covid-19: مہاراشٹر میں نہیں بہتر ہورہے ہیں حالات، صرف 19 ممالک میں یہاں سے زیادہ کیس، دنیا سے موازنہ

ہندوستان میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے انفیکشن کی رفتار کم نہیں ہورہی ہے۔ خاص طور پر مہاراشٹر میں یہ بے قابو ہوگیا ہے۔ ایک واحد ریاست میں ہی 50 ہزار لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں۔

  • Share this:
Covid-19: مہاراشٹر میں نہیں بہتر ہورہے ہیں حالات، صرف 19 ممالک میں یہاں سے زیادہ کیس، دنیا سے موازنہ
ہندوستان میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے انفیکشن کی رفتار کم نہیں ہورہی ہے۔ خاص طور پر مہاراشٹر میں یہ بے قابو ہوگیا ہے۔ ایک واحد ریاست میں ہی 50 ہزار لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے انفیکشن کی رفتار کم نہیں ہورہی ہے۔ خاص طور پر مہاراشٹر میں یہ بے قابو ہوگیا ہے۔ ایک واحد ریاست میں ہی 50 ہزار لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں۔ ان میں سے بھی 30 ہزار تو ممبئی (Mumbai) میں ہی ہیں۔ مہاراشٹر (Maharashtra) اور ممبئی (Mumbai) کی یہ حالت کئی ممالک سے زیادہ خطرناک ہے۔ دنیا میں صرف 19 ملک ہی ہیں، جہاں مہاراشٹر سے زیادہ کورونا پازیٹیو ہیں۔


ہندوستانی حکومت (Indian Government) کے آفیشیل اعدادوشمار کے مطابق پیر تک ملک میں 1.38 لاکھ لوگ کورونا سے متاثر ہوچکے تھے۔ ان میں سے 50,231 لوگ مہاراشٹر کے ہیں۔ ملک میں اب تک 4021 لوگوں کی جان کووڈ-19 (Covid-19) کی وجہ سے گئی ہے۔ ان میں سے 1635 لوگ مہاراشٹر کے تھے۔ یعنی، مہاراشٹر میں ملک کے 36 فیصد کورونا پازیٹیو لوگ ہیں۔ اسی طرح ملک میں کورونا سے جتنی اموات ہوئی ہیں، ان میں سے 40 فیصد تو مہاراشٹر کے ہی ہیں۔


مہاراشٹر میں ملک کے 36 فیصد کورونا پازیٹیو لوگ ہیں۔ صرف 19 ممالک میں یہاں سے زیادہ کیس ہیں۔
مہاراشٹر میں ملک کے 36 فیصد کورونا پازیٹیو لوگ ہیں۔ صرف 19 ممالک میں یہاں سے زیادہ کیس ہیں۔


ہندوستان (India) کے دیگر ریاستوں کی بات کریں تو مہاراشٹر کے بعد سے زیادہ معاملے تمل ناڈو (Tamil Nadu) اور گجرات (Gujarat) میں ہیں۔ تمل ناڈو میں 16 ہزار اور گجرات میں 14 ہزار سے زیادہ لوگ اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ان کے بعد دہلی، راجستھان، اترپردیش، مدھیہ پردیش کا نمبر آتا ہے۔

ملک ہوتا تو 20 ویں نمبر پر ہوتا ہے مہاراشٹر

دنیا میں اب تک 19 ممالک میں 50 ہزار سے زیادہ کووڈ-19 کے کیس سامنے آچکے ہیں۔ یعنی، اگر مہاراشٹر ملک ہوتا تو وہ ممالک کی فہرست میں 20 ویں نمبر پر ہوتا۔ ویسے، ہندوستان اس فہرست میں 10ویں نمبر پر آتا ہے۔

پاکستان کی برابری کرسکتا ہے مہاراشٹر

Worldometers ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں اب تک 56,350  لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 1167 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ پاکستان کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں 19ویں نمبر پر ہے۔ مہاراشٹر میں 50,231 متاثرین میں سے 1635 لوگوں کی جان گئی ہے۔

 
First published: May 26, 2020 08:30 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading