ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

وزیر اعلی نتیش کمار کا بڑا بیان ، بہار میں این آر سی کا سوال ہی نہیں ، سی اے اے پر بحث کیلئے تیار ہیں

نتیش کمار نے این پی آر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کچھ اور بھی پوچھا جارہا ہے ، ہم بھی چاہتے ہیں کہ اس موضوع پر بحث ہو ۔ اگر سب لوگوں کی خواہش ہوگی تو اسمبلی میں بھی بحث ہوگی ۔

  • Share this:
وزیر اعلی نتیش کمار کا بڑا بیان ، بہار میں این آر سی کا سوال ہی نہیں ، سی اے اے پر بحث کیلئے تیار ہیں
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی فائل فوٹو ۔

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے سی اے اے کے معاملہ پر اسمبلی میں خصوصی بحث کرانے کی بات کہی ہے ۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے پیر کو اسمبلی میں کہا کہ ہر اس معاملہ پر بحث ہونی چاہئے ، جس کی ضرورت ہو اور جس کو لے کر کسی کے ذہن میں کوئی شک ہو ۔ نتیش کمار نے کہا کہ جس نکتہ پر الگ الگ رائے آئے ، اس پر بحث کی جانی چاہئے ۔ وزیر اعلی نے واضح کیا کہ این آر سی لاگو کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ۔ نتیش نے کہا کہ ہم سی اے اے پر خصوصی طور پر بحث کریں گے ، لیکن این آر سی کا تو سوال ہی نہیں ہے ۔


نتیش کمار نے کہا کہ این آر سی کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ نتیش کمار نے این پی آر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کچھ اور بھی پوچھا جارہا ہے ، ہم بھی چاہتے ہیں کہ اس موضوع پر بحث ہو ۔ اگر سب لوگوں کی خواہش ہوگی تو اسمبلی میں بھی بحث ہوگی ۔ وزیر اعلی نے اس کے بعد ذات پر مبنی مردم شماری کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ ہم بھی چاہیں گے کہ ذات پر مبنی مردم شماری ہو ۔



نتیش کمار نے کہا کہ 1930 کے بعد ایک مرتبہ پھر ذات پر مبنی مردم شماری ہونی چاہئے ۔ جل جیون ہریالی ابھیان کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہار کہ ریاست میں سبھی تالابوں پر سے تجاوزات کو ہٹایا جارہا ہے ، جن لوگوں کو تالاب پر سے ہٹایا جارہا ہے اور وہ غریب طبقہ کے ہیں ، تو ویسے لوگوں کو دیگر مقامات پر بسایا جائے گا ۔
First published: Jan 13, 2020 02:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading