Operation Ganga: دو سو ہندوستانی طلبہ کو لے کر لوٹا C-17 گلوب ماسٹر، رومانیہ سے تھی پرواز
Operation Ganga کے تحت ہندوستانی شہریوں کو یوکرین سے وطن واپس لانے کا سلسلہ جاری۔
Operation Ganga: بخارسٹ میں تقریباً تین ہزار ہندوستانی ہیں جن میں سے 1300 لوگوں کو 3 مارچ تک چھ پروازوں کے ذریعے ہندوستان واپس لایا جائے گا۔ ہندوستانیوں کو یوکرین کے پڑوسی ممالک کی سرحد پر بحفاظت لانا، ان ممالک کے ہوائی اڈوں تک پہنچنا اور وہاں سے ہندوستان لانا اس مشن کے اہم مراحل ہیں۔ اس دوران ان کے کھانے، رہائش اور طبی امداد کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے۔
نئی دہلی:ہندوستانی فضائیہ کا پہلا C-17 گلوب ماسٹر طیارہ رومانیہ سے واپس آگیا ہے۔ جہاز میں تقریباً 200 ہندوستانی شہری سوار تھے۔ فضائیہ کا C-17 گلوب ماسٹر طیارہ اپنے ہوم بیس ہندن پر اترا۔ مرکزی وزیر اجے بھٹ بھی C-17 گلوب ماسٹر سے ہندوستانیوں کا استقبال کرنے ہندن ایئربیس پہنچے۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے کہا ہے کہ چار وزراء کو یوکرین کے پڑوسی ممالک بھیج دیا گیا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے طیارے اور نجی پروازیں تب تک چلتی رہیں گی جب تک کہ ہر ایک شہری کو نہیں نکالا جاتا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت ہند نے اپنے شہریوں کے لیے خوراک، خیمے، ادویات، کپڑے اور کمبل کا انتظام کیا ہے۔
#WATCH | The C-17 Indian Air Force aircraft arriving from Bucharest in Romania, carrying around 200 Indian nationals from #Ukraine, lands at its home base in Hindan near Delhi
قبل ازیں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دیر شام ٹویٹ کیا اور بتایا کہ ہندوستانی فضائیہ سمیت 9 پروازیں ہنگری، رومانیہ، سلواکیہ اور پولینڈ سے آج دہلی پہنچیں۔ اس کے علاوہ 6 دیگر پروازیں بھی جلد ہی ٹیک آف کریں گی۔ انہوں نے ٹویٹ میں بتایا کہ مجموعی طور پر 3000 ہندوستانیوں کو لانا باقی ہے۔
سندھیا نے مہم کے بتائے تھے مرحلے
رومانیہ کا دورہ کرنے والے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے بخارسٹ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے صحافیوں سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین میں پھنسے ہوئے ہندوستانی طلباء اور دیگر شہریوں کو بحفاظت واپس لانا حکومت کا عزم اور اولین ترجیح ہے۔ بخارسٹ میں تقریباً تین ہزار ہندوستانی ہیں جن میں سے 1300 لوگوں کو 3 مارچ تک چھ پروازوں کے ذریعے ہندوستان واپس لایا جائے گا۔ ہندوستانیوں کو یوکرین کے پڑوسی ممالک کی سرحد پر بحفاظت لانا، ان ممالک کے ہوائی اڈوں تک پہنچنا اور وہاں سے ہندوستان لانا اس مشن کے اہم مراحل ہیں۔ اس دوران ان کے کھانے، رہائش اور طبی امداد کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔