உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    OPPO A55 کا جائزہ : شاندار ڈیزائن، 50MP AI والے تین کیمرے، اور 5000 mAh کی بیٹری صرف 15 ہزار میں، یقینا آپ اسے نا نہیں کہ پائیں گے

    OPPO A55 کا جائزہ : شاندار ڈیزائن، 50MP AI والے تین کیمرے، اور 5000 mAh کی بیٹری صرف 15 ہزار میں، یقینا آپ اسے نا نہیں کہ پائیں گے

    OPPO A55 کا جائزہ : شاندار ڈیزائن، 50MP AI والے تین کیمرے، اور 5000 mAh کی بیٹری صرف 15 ہزار میں، یقینا آپ اسے نا نہیں کہ پائیں گے

    OPPO A55 شاندار ڈیزائن، 16.55 سینٹی میٹر کا بڑا ڈسپلے، زبردست 50MP AI والے تین کیمرے، اور تیز چارجنگ کے ساتھ 18W کی 5000mAh کی بڑی بیٹری جیسے زبردست خصوصیات دے رہے ہیں جس کی بات ہی الگ ہے۔

    • Share this:
      یہ دیکھ کر حیرت ہوتا ہے کہ صرف چند سالوں میں بجٹ اسمارٹ فون کی ٹیکنالوجی کتنی آگے بڑھ چکی ہے۔ پہلے، آپ ایک اچھا سا ڈسپلے اور مناسب کیمرہ پر خود کو خوش قسمت سمجھتے تھے، لیکن اب چیزیں بدل گئیں ہیں، حال ہی میں لانچ ہوا OPPO A55 شاندار ڈیزائن، 16.55 سینٹی میٹر کا بڑا ڈسپلے، زبردست 50MP AI والے تین کیمرے، اور تیز چارجنگ کے ساتھ 18W کی 5000mAh کی بڑی بیٹری جیسے زبردست خصوصیات دے رہے ہیں جس کی بات ہی الگ ہے۔ اسے مزید شاندار بناتے ہوئے، صرف 5,000 1 ہزار میں آپ کو 4GB RAM اور 64GB اسٹوریج بھی ملتی ہے، لیکن آپ تھوڑے سے پیسے اور دے کر 6GB RAM اور 128GB کی اسٹوریج والے ویرینٹ بھی لے سکتے ہیں

      4GB/64GB والے ویرینٹ کو آپ بڑے خوردہ فروش اور Amazon سے صرف 5,000 1 ہزار میں لے سکتے ہیں اور 6GB/128GB والے ویرینٹ کو آپ 11 اکتوبر سے بڑے خوردہ فروش اور Amazon کی سائٹ پر، کچھ شاندار آفرز کے ساتھ خرید سکتے ہیں۔

      اس کے علاوہ، اس میں 16 MP کا سیلفی کیمرہ، ایک microSD کارڈ سلاٹ، MediaTekHelio G35 چپ سیٹ، اسمارٹ بیٹری مینیجمنٹ، IPx4 سپلیش مزاحمت جیسے کئی شاندار خصوصیات موجود ہیں، تو آئیے تفصیل سے جانتے ہیں کہ کونسے خصوصیات OPPO A55 کو ایک شاندار فون بناتے ہیں۔



      آئیے جانیں اس کی سب سے اہم خوبی: کیمرا

      اس فون میں پرائمری پچھلا کیمرہ 50MP کا ہے جو پکسل بائننگ کو سپورٹ کرتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی شور کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے اور خاص طور پر کم روشنی میں لی گئی تصاویر کے معیار کو مکمل طور پر بہتر کرتی ہے۔ اس طرح آپ کو 12.5MP کی تصویر مل سکتی ہے، جو کہ باقاعدہ 12MP سینسر سے لی گئی تصویر سے بہتر نظر آتی ہے۔ اگر آپ اس خصوصیت کو استعمال نہیں کرنا چاہتے ہیں، تو آپ مکمل 50MP تصاویر کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ہم نے پچھلے کیمرے کا تجربہ کیا اور پایا کہ تصویر کا معیار کافی اچھا ہے، یہاں تک کہ کم روشنی یا رات کے وقت میں لی گئی تصویر کی صفائی بھی بہترین ہے۔

      پرائمری پچھلا کیمرہ 2MP بوکیہ کیمرہ اور 2MP میکرو کیمرہ کو سپورٹ کرتا ہے۔ بوکیہ کی بات کریں تو، OPPO A55 میں AI کی خصوصیت آپ کو پسندیدہ بوکیہ کے ساتھ شاندار پورٹریٹ تصاویر اور اسمارٹ 50MP کے پیچھے والے کیمرے کے ساتھ سبجیکٹ اور پس منظر کے درمیان ہموار منتقلی لینے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ درحقیقت، یہ آلہ کچھ تخلیقی بوکیہ اثرات کے ساتھ تصاویر لینا آسان بناتا ہے۔

      اس میں نائٹ موڈ بھی ہے، جو دھندلاپن سے پاک طویل نمائش کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ خصوصیت دوسرے پریمیئم فونز کو سخت مقابلہ دے سکتا ہے۔ نائٹ موڈ میں HDR فیچر اس فون کی ایک اور خصوصیت ہے۔ اس کی مدد سے فون حیرت انگیز قدرتی رات کی پورٹریٹ کے لیے، آپ کے چہرے اور پس منظر کو مختلف طریقوں سے دکھاتا ہے۔ اس کیمرے کو رات کے وقت استعمال کرنے پر، اس سے ملنے والے نتائج اور معیار کے بارے میں پہلے بتا چکے ہیں جو کہ واقعی اس کے اچھے ہونے کی تصدیق کرتا ہے۔

      16 MP  کا سامنے والا کیمرہ اپنے آپ میں ایک عجوبہ ہے، جو دن اور رات دونوں وقت زبردست سیلفیاں لیتا ہے۔ اس کے ساتھ، بہت سی AI خصوصیات بھی دستیاب ہیں۔ مختلف قسم کے فلٹرز اور موڈز، بھرپور رنگ اور منفرد تصویر اسٹائل فراہم کرتے ہیں جو سوشل میڈیا پر بہت اچھے دکھتے ہیں! ہم نے اس موڈ کو اپنی کچھ سیلفیز میں استعمال کیا اور اس خصوصیت نے زبردست نتائج دیے ہیں۔



      پتلی باڈی اور منفرد ڈیزائن

      OPPO A55 کی تمام خصوصیات ایک پتلی باڈی میں بھری ہوئی ہیں جس کی موٹائی صرف 8.4 ملی میٹر ہے اور وزن صرف 193 گرام ہے۔ اس میں5,000 mAh  کی بیٹری بھی شامل ہے جو اس سائز کے فون کے لیے بہت بڑی بات ہے۔

      جب کہ سامنے اور پیچھے کے پینل فون کو بہت ہموار اور پریمیئم احساس دیتے ہیں، چاندی کی دھاتی رنگدار فریم ڈیوائس کو ایک خوبصورت دھاتی شین فراہم کرتی ہے۔ چمک کی بات کریں تو، خاص طور پر رینبو بلیو فنش (یہ فون سٹاری سیاہ رنگ میں بھی دستیاب ہے) کو ایک بار ضرور دیکھنا چاہیے۔ بہت سارے لوگوں نے مجھ سے ڈیوائس کے بارے میں پوچھا اور وہ قیمت کو دیکھتے ہوئے ڈیزائن کے پریمیئم معیار سے کافی متاثر ہوئے۔

      OPPO  نے اس فون کے پیچھے جو بھی جادو رکھا ہے، وہ واقعی دکھنے میں خاص اور شاندار ہے۔ پیچھے کی طرف ایک چمکدار چمک ہے جو روشنی کے ساتھ مل کر اسے مزید مزیدار بناتی ہے۔ 3D گلاس اور CD پیٹرن کے ساتھ پچھلے کیمرے کے چارو طرف بنے گول چھلوں کی وجہ سے یہ فون بہت اچھا دکھتا ہے۔

      16.55 سینٹی میٹر LCD پینل اور پنچ ہول کیمرہ فون کے ڈیزائن کو مزید بہتر بناتا ہے۔



      پورے دن چلنے والی بیٹری (کچھ زیادہ) اور کارکردگی سے آپ مایوس نہیں ہوں گے

      اس کی پتلی چیسیس میں موجود 5,000mAh کی بیٹری سے، یہ یقینی ہوجاتا ہے کہ آپ کی بیٹری کسی بھی وقت جلدی ختم نہیں ہوگی۔ لیکن اگر آپ کی بیٹری کسی وجہ سے ختم ہو جاتی ہے تو، سپر پاور سیونگ موڈ اور سپر نائٹ ٹائم اسٹینڈ بائی جیسی خصوصیات آپ کو ایپس چلانے یا کسی خاص الارم کے خوف کے بغیر سونے کے لیے کافی بیک اپ دیتی ہیں۔ اعتدال سے بھاری استعمال کے دوران، ڈیوائس 2 دن تک آرام سے چلا اور بیٹری کی فکر کیے بغیر میرے زیادہ تر کاموں کو مکمل کرنے میں میری مدد ملی۔

      جب آپ کو اپنا فون چارج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تو، ڈیوائس 18 W کی تیز چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے اور صرف 30 منٹ میں آپ کی بیٹری کا ایک تہائی حصہ تک چارج کر سکتا ہے۔ آپٹمائزڈ نائٹ چارجنگ موڈ اور ٹمپریچر سینسر ڈیزائن اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کی چارجنگ کی عادت بیٹری کی زندگی کو متاثر نہ کرے۔



      مجموعی طور پر، ایک زبردست تکنیک کا تجربہ

      بیٹری لائف آپٹیمائزیشن، طاقتور پروسیسر سے لیکر پورے دن آنکھوں کی دیکھ بھال، سسٹم لیگ کو کم کرنے اور بہتر فریم کی شرح جیسی خصوصیات پیش کرنے والا یہ فون،ColorOS 11.1.  کی بدولت دن بھر ہموار اور بہتر کام کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ گوگل کے لیے FlexiDrop اور تین انگلیوں کے اشاروں جیسی خصوصیات، صارف کو بہتر تجربہ فراہم کرتا ہیں۔ گیم فوکس موڈز اور گیم کھیلنے والوں کے لیے ہموار نوٹیفیکیشن بھی پیش کرتا ہے۔ یہ OS کارکردگی کے لحاظ سے بہت اچھا ہے اورخوشگوار تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، رازداری اور سیکورٹی کی خصوصیات آپ کی حساس دستاویزات اور تصاویر کو محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے، جس کے بعد پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں رہ جاتی ہے۔



      فیصلہ: شاندار قیمت پر شاندار فون

      فی الحال، مارکیٹ میں کوئی دوسرا فون اس طرح کی مناسب قیمت پر اتنے عمدہ خصوصیات پیش نہیں کرتا ہے۔ 50MP کا AI والے تین کیمرے اور 16MP کا سیلفی کیمرہ ہی کافی ہے، لیکن اس کے بے مثال ڈیزائن، AI خصوصیات، بڑی بیٹری، من پسند ڈسپلے اور بہت ساری خصوصیات کو دیکھتے ہوئے اس میں کوئی شک نہیں کہ OPPO A55 ایک زبردست قیمت پر ایک بہترین فون ہے۔ اگر آپ ایک شاندار فون تلاش کر رہے ہیں جو ہر اعتبار سے زبردست ہو اور مہنگا بھی نہ ہو، تو آپ یقینی طور پر OPPO A55 کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔



      OPPO A55 دو اقسام میں دستیاب ہے: Amazon اور بڑے خوردہ فروش کی دوکانوں پر، آپ 4+64GB ویرینٹ کو 15,490 روپے میں فی الحال خرید سکتے ہیں، جبکہ 11 اکتوبر سے 6+128GB ویرینٹ Amazon پر اور بڑے خوردہ فروش کی دوکانوں پر17,490  روپے میں دستیاب ہوگا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: