میگا ریلی بی جے پی کے خاتمے کا اعلان ہوگا: ممتا بنرجی

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ چار دہائیوں میں اس خطے کی سب سے بڑی ریلی ہوگی۔ دس لاکھ سے زائد افراد شریک ہوں گے۔

Jan 17, 2019 11:30 PM IST | Updated on: Jan 17, 2019 11:30 PM IST
میگا ریلی بی جے پی کے خاتمے کا اعلان ہوگا: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی: فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ 19جنوری کو ترنمول کانگریس کی دعوت پر کلکتہ کے بریگیڈ میدان میں ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی”میگاریلی“لوک سبھاا نتخابات میں بی جے پی کیلئے موت ثابت ہوگی اور علاقائی جماعتیں حکومت سازی میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد بی جے پی کے سیٹوں کی تعداد 125سے زائد نہیں ہوگی۔علاقائی جماعتوں کی سیٹیں بی جے پی سے زائد ہوں گی۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ علاقائی جماعتوں کی مدد سے ہی مرکز میں حکومت بنے گی۔

Loading...

اس سے قبل وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ چار دہائیوں میں اس خطے کی سب سے بڑی ریلی ہوگی۔ دس لاکھ سے زائد افراد شریک ہوں گے۔

خیال رہے کہ راشٹریہ جنتادل، این سی پی، نیشنل کانفرنس، تیلگودیشم،ڈی ایم کے اور جنتادل سیکولر کے لیڈران شریک ہورہے ہیں۔کانگریس صدر راہل گاندھی اس ریلی میں شریک نہیں ہوں گے تاہم کانگریس نے لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملکا ارجن کھڑکے کو نمائندے کو طور پر بھیجا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش سنگھ یادو اور بہوجن سماج وادی پارٹی کی سربراہ مایاوتی کی شرکت سے متعلق ابھی حتمی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

Loading...