مدھیہ پردیش: اپوزیشن لیڈر گوپال بھارگو نے دی حکومت گرانے کی دھمکی، وزیراعلیٰ کمل ناتھ نےکیا چیلنج

نیوز 18 سے بات چیت میں بھی گوپال بھارگو نے کہا تھا کہ کانگریس کے سینئر رکن اسمبلی وزیر نہ بنائے جانے سے ناراض ہیں۔ وزیراعلیٰ کے ساتھ غیراخلاقی معاہدے کئے جارہے ہیں۔

Jul 24, 2019 06:23 PM IST | Updated on: Jul 24, 2019 06:32 PM IST
مدھیہ پردیش: اپوزیشن لیڈر گوپال بھارگو نے دی حکومت گرانے کی دھمکی، وزیراعلیٰ کمل ناتھ نےکیا چیلنج

کمل ناتھ حکومت کو بی جے پی کی دھمکی۔

مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ حکومت گرانے کی دھمکی دے رہی بی جے پی اب اسمبلی ایوان میں بھی حکومت کودھمکانے لگی ہے۔ اپوزیشن لیڈرگوپال بھارگو نے ایوان میں کہا کہ بس اوپرسے حکم کا انتظارہے۔ 24 گھنٹے بھی نہیں لگیں گے کمل ناتھ حکومت گرانے میں۔ وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے پلٹ کرجواب دیا کہ اس ایوان میں بکاو(فروخت ہونے والے) لوگ نہیں بیٹھے ہیں۔ ہماری حکومت عدم اعتماد کی تحریک کے لئے تیارہے۔ کمل ناتھ حکومت کو حمایت دے رہی بی ایس پی کی ناراض رکن اسمبلی رام بائی نے بھی کہا کہ ہماری حکومت مستحکم ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بی جے پی نے مدھیہ پردیش حکومت کو گرانے کی دھمکی دی۔  اپوزیشن لیڈرگوپال بھارگونےآج اسمبلی میں کمل ناتھ حکومت کودھمکی دی۔ انہوں نےکہا کہ نمبر-1 اورنمبر-2 کے حکم کا انتظارہے۔ حکم ملتے ہی کمل ناتھ حکومت کوگرانے میں 24 گھنٹے بھی نہیں لگیں گے۔

Loading...

کمل ناتھ نے کہا - چیلنج منظور

اپوزیشن لیڈرکے اس لہجے پروزیراعلیٰ کمل ناتھ بھی زبردست طریقے سے ان پربرسے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں جو اراکین اسمبلی بیٹھے ہیں وہ فروخت ہونے والے نہیں ہیں۔ میں واضح کردوں کہ یہ حکومت پانچ سال چلے گی اورمضبوطی سے چلے گی۔ وزیراعلیٰ نے چیلنج کیا کہ توآج ہی عدم اعتماد کی تجویزآجائے۔

راما بائی بھی آئیں  کمل ناتھ کے ساتھ

اس درمیان وزیرنہ بنائے جانے کے سبب مسلسل حکومت سے ناراض چل رہی بی ایس پی رکن اسمبلی نے بھی کمل ناتھ حکومت کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پوری طرح سے مستحکم ہے اوراسے کوئی نہیں ہٹا سکتا۔ نیوز 18 سے بات چیت میں بھی گوپال بھارگونے کہا تھا کہ کانگریس کے سینئراراکین اسمبلی، وزیرنہ بنائے جانے سے ناراض ہیں۔ وزیراعلیٰ کے ساتھ غیراخلاقی معاہدہ کیا جارہا ہے۔ کانگریس کے غیرمطمئن اراکین مجھ سے مل رہے ہیں۔ ہائی کمان کے پیغام کے بعد فلورٹیسٹ بھی ہوجائے گا۔

Loading...