راجیہ سبھا میں یو سی سی پر پرائیویٹ ممبر بل پیش، بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کروڑی لال مینا نے پیش کی تجویز
راجیہ سبھا میں یو سی سی پر پرائیویٹ ممبر بل پیش، بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کروڑی لال مینا نے پیش کی تجویز ۔ فائل فوٹو ۔
uniform civil code : ملک میں طویل عرصہ سے جاری بحث کے درمیان یونیفارم سول کوڈ کی تجویز راجیہ سبھا میں پیش کردی گئی ہے ۔ سرمائی اجلاس کے دوران راجیہ سبھا میں یو سی سی پر پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا گیا ہے ۔
نئی دہلی : ملک میں طویل عرصہ سے جاری بحث کے درمیان یونیفارم سول کوڈ کی تجویز راجیہ سبھا میں پیش کردی گئی ہے ۔ سرمائی اجلاس کے دوران راجیہ سبھا میں یو سی سی پر پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا گیا ہے ۔ بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ کروڑی لال مینا نے راجیہ سبھا میں یو سی سی پر پرائیویٹ بل پیش کیا ہے ۔ اس کو لے کر پارلینٹ میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی ۔ اپوزیشن نے اس بل کی جم کر مخالفت کی ہے ۔
راجستھان سے بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ کروڑی لال مینا نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں پرائیویٹ بل پیش کیا ۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے اراکین نے جم کر اس بل کی مخالفت کی ۔ شور شرابہ کے درمیان راجیہ سبھا میں پیش ہوگیا ۔
Opposition members oppose the introduction of The Uniform Civil Code in India Bill, 2020 by BJP member Kirodi Lal Meena in Rajya Sabha during the Private Member's Legislative Business pic.twitter.com/Ts4tVxvOVX
قابل ذکر ہے کہ یو سی سی بی جے پی کے انتخابی وعدوں میں سے ایک ہے ۔ بی جے پی کی حکومت والی کئی ریاستوں میں یو سی سی کی کارروائی شروع ہوچکی ہے ۔ حال ہی میں مدھیہ پردیش کی سرکار نے ریاست میں یونیفارم سول کوڈ لاگو کرنے کے اشارے دئے تھے ۔
وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اس کیلئے ایک کمیٹی تشکیل کردی ہے ۔ پچھلے ہفتہ وزیر اعلی شیوراج نے کہا تھا کہ میں اس بات کے حق میں ہوں کہ ہندوستان میں اب وقت آگیا ہے کہ کامن سول کوڈ لاگو ہونا چاہئے ۔ ایک سے زیادہ شادی کیوں کرے کوئی، مدھیہ پردیش میں بھی کمیٹی بنا رہا ہوں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔