جموں ضلع سے دفعہ 144 ہٹائے جانے کا اعلان، کل سے کھلیں گے اسکول اورکالج

راجیہ سبھا میں پانچ اگست کوریاست کی تشکیل نو، دفعہ 370 اوردفعہ 35 اے ہٹائےجانےسے متعلق بل پیش ہونےسے پہلے پوری ریاست میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی۔

Aug 09, 2019 06:54 PM IST | Updated on: Aug 09, 2019 06:54 PM IST
جموں ضلع سے دفعہ 144 ہٹائے جانے کا اعلان، کل سے کھلیں گے اسکول اورکالج

جموں ضلع میں کل سے دفعہ 144 ہٹانے کا اعلان۔ تصویر: پی ٹی آئی۔

جموں وکشمیرکے جموں ضلع میں ہفتہ سے دفعہ 144 ہٹالی جائے گی۔ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری کئےگئےاحکامات کے مطابق دفعہ 144 ہٹائے جانے کے بعد اسکول اورکالج کھول دیئے جائیں گے۔ حکم کے مطابق جموں وکشمیرکے میونسپل کارپوریشن سرحد کےاندردفعہ 144 ہفتہ کے روز سے ہٹا دی گئی ہے۔

حکم میں کہا گیا ہےکہ 'جموں ضلع کے میونسپل کارپوریشن سرحد کےاندردفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت جاری حکم واپس لے لئےگئے۔ بند کئےگئےاسکول اورکالج کل یعنی ہفتہ کے روزسے پھرسے شروع ہوسکتے ہیں'۔

Loading...

32b8f32dde48200ab1a630cb8eaa1e3f

واضح رہے کہ پانچ اگست کو راجیہ سبھا میں ریاست کی تشکیل نو، دفعہ 370 اوردفعہ 35 اے ہٹائے جانے سے متعلق بل پیش ہونے سے پہلے پوری ریاست میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق ابھی یہاں کے حالات معمول پرہیں۔

Loading...