کجریوال حکومت اب بھی LG کے بھروسے، دہلی میں ٹرانسفر-پوسٹنگ عہدیداروں پر مرکز نے جاری کیا آرڈیننس
کجریوال حکومت اب بھی LG کے بھروسے، دہلی میں ٹرانسفر-پوسٹنگ عہدیداروں پر مرکز نے جاری کیا آرڈیننس (FILE PHOTO)
دہلی کے وزیر آتشی مارلینا نے کہاکہ مرکزی حکومت جو آرڈیننس لائی ہے، یہ سپریم کورٹ کی آئینی بنچ کی توہین ہے۔ مودی حکومت، کجریوال حکومت کو طاقت دینے کے ڈر سے یہ آرڈیننس لائی ہے۔
دہلی میں ٹرانسفر پوسٹنگ کا حق کجریوال حکومت کو دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب مرکزی حکومت نے آرڈیننس جاری کیا ہے۔ دہلی میں ٹرانسفر پوسٹنگ، ویجلنس جیسے معاملات میں فیصلے کے لیے عبوری کمیٹی بنائی گئی۔ آرڈیننس کے مطابق، دہلی میں عہدیداروں کے ٹرانسفر، پوسٹنگ کے یےل National Capital Civil Service Authority بنائی جائے گی۔ یہ سفارش لیفٹیننٹ گورنر کے پاس بھیجیں گے۔
اس کمیٹی میں دہلی کے وزیراعلیٰ، دہلی کے چیف سکریٹری اور دہلی کے ہوم سکریٹری شامل ہوں گے۔ کمیٹی کے چیئرمین وزیراعلیٰ ہوں گے، لیفٹیننٹ گورنر کو سفارش بھیجنے کا فیصلہ اکثریت سے ہوگا۔ اختلاف رائے کی صورت میں لیفٹیننٹ گورنر کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ دہلی کے وزیر آتشی مارلینا نے کہاکہ مرکزی حکومت جو آرڈیننس لائی ہے، یہ سپریم کورٹ کی آئینی بنچ کی توہین ہے۔ مودی حکومت، کجریوال حکومت کو طاقت دینے کے ڈر سے یہ آرڈیننس لائی ہے۔ اروند کجریوال کو دہلی کی عوام نے منتخب کیا ہو، 90 فیصد سے زیادہ سیٹ دی ہو، لیکن دہلی کجریوال نہیں چلائیں گے۔ مرکز ہی دہلی حکومت چلائے گی۔ بی جے پی دہلی صدر ویریندر سچدیو نے کہا کہ وہ اس فیصلے کا استقبال کرتے ہیں۔ دہلی کے ہر واقعہ کا اثر پوری دنیا پر پڑتا ہے۔ اس لیے ضروری تھا کہ مرکزی حکومت کے ریعے سے دہلی کی انتظامی صورتحال یقینی ہو، محفوظ ہو۔
قبل ازیں، سپریم کورٹ نے 11 مئی کو متفقہ فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دہلی حکومت کے پاس خدمات کے حوالے سے قانون سازی اور انتظامی اختیارات ہیں۔ سپریم کورٹ نے دہلی میں افسران کے ٹرانسفر پوسٹنگ کے حق سے متعلق تنازعہ پر دہلی حکومت کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ افسران کی تعیناتی اور تبادلے دہلی حکومت کے پاس ہوں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔