உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Congress President Election: جون میں کانگریس کو مل جائے گا نیا صدر، سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں فیصلہ

    جون میں کانگریس کو مل جائے گا نیا صدر، سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں فیصلہ

    جون میں کانگریس کو مل جائے گا نیا صدر، سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں فیصلہ

    سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے معیشت کو لے کر حکومت پر سخت تنقید کی۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ حکومت پرائیویٹائزیشن کی جلد بازی کی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی (Sonia Gandhi) کی خرابی صحت کے سبب پارٹی کی نئے صدر کی تلاش پوری ہونے والی ہے۔ پارٹی لیڈر کے سی وینوگوپال (K.C. Venugopal) نے جانکاری دی ہے کہ تنظیمی انتخابات مئی میں کرانے کے لئے سینٹرل الیکشن اتھارٹی نے رضامندی دی ہے، لیکن سبھی اراکین نے مل کر سونیا گاندھی کو مجاز کیا ہے کہ وہ طے کریں کہ کب انتخاب ہو۔ انہوں نے کہا کہ جون 2021 تک نیا منتخب صدر کانگریس کو مل جائے گا۔ یہ فیصلہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کیا گیا ہے۔

      کئی سینئر لیڈروں نے کیا تھا فل ٹائم کانگریس کا مطالبہ

      واضح رہے کہ راہل گاندھی کے صدر بننے کو لے کر رضامندی اور سونیا گاندھی کی خرابی صحت کی وجہ سے پارٹی میں نئے صدر کی تلاش جاری ہے۔ اس سے پہلے کئی سینئر کانگریس لیڈروں نے خط لکھ کر تنظیم کے لئے فل ٹائم صدر کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ سال 2019 لوک سبھا انتخابات کے بعد راہل گاندھی کے استعفیٰ کے بعد سونیا گاندھی کو عبوری صدر بنایا گیا تھا۔ تب سے وہ پارٹی کا کام کاج دیکھ رہی ہیں، لیکن اب نئے صدر کے لئے پارٹی کے اندر بھی مطالبہ ہوچکا ہے۔

      اس سے قبل رام چندر گوہا جیسے مؤرخ کالم لکھ کر کہہ چکے ہیں کہ گاندھی فیملی کو اب کانگریس کے سیاست سے الگ ہو جانا چاہئے۔ گوہا کے اس کالم پر کافی چرچا بھی ہوئی تھی۔ خود کانگریس پارٹی کے اندر گاندھی فیملی سے باہر کسی شخص کو پارٹی کا صدر منتخب کئے جانے کی باتیں ہوتی رہی ہیں، لیکن اب ایسا لگنے لگا ہے کہ کانگریس الیکشن کے ذریعہ کسی باہری شخص کو بھی پارٹی کی کمان دے سکتی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: