உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Independence Day 2022: تحریک آزادی کو لہو دینے والے گمنام مجاہدین آزادی کی فوٹو نمائش کا انعقاد

    بینظیر انصار ایجوکیشن اینڈسوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ اس خاص نمائش میں تحریک آزادی میں اپنا لہو دینے گمنام مجاہدین آزادی کی فوٹو نمائش لگائی گئی، وہیں مسلم مجاہدین آزادی کے ساتھ اردو کے ان صحافیوں کی فوٹو نمائش لگائی گئی، جنہوں نے تحریک آزادی میں اپنی تحریروں سے حکومت برطانیہ میں لرزاں طاری کردیا تھا۔

    • Share this:
    آزادی کا امرت مہوتسو، گھر گھر ترنگا اور جشن آزادی کے خاص موقع پر راجدھانی بھوپال میں ایک خاص نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ بینظیر انصار ایجوکیشن اینڈسوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ اس خاص نمائش میں تحریک آزادی میں اپنا لہو دینے گمنام مجاہدین آزادی کی فوٹو نمائش لگائی گئی، وہیں مسلم مجاہدین آزادی کے ساتھ اردو کے ان صحافیوں کی فوٹو نمائش لگائی گئی، جنہوں نے تحریک آزادی میں اپنی تحریروں سے حکومت برطانیہ میں لرزاں طاری کردیا تھا۔

    نمائش دیکھنے والے جہاں اپنی کم علمی پر سر دھنتے نظر آئے نایاب فوٹو نمائش کا عوام مزید انعقاد کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ تحریک آزادی کے گمنام مسلم مجاہدین آزادی کی قربانیوں سے نئی نسل کو زیادہ سے زیادہ واقف کرایا جاسکے۔
    نمائش کا انعقاد کرنے والے بینظیر انصار ایجوکیشن سوسائٹی کے روح رواں وچھتیس گڑھ کے سابق ڈی جی پی ایم ڈبلیو انصاری نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہ جب میں تحریک آزادی کی باتیں سنتا تھا اور لوگوں کی تقریر سنتا تھا کہ لوگ چند نام کے علاوہ بات ہی نہیں کرتے تھے، اسی طرح مسلم مجاہدین آزادی کے بمشکل دس پندرہ نام ہی سامنے آتے تھے۔ وہیں سے خیال آیا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر ان گمنام مجاہدین آزادی کو تلاش کیا جائے تو ہم نے جہاں سینکڑوں کی تعداد میں سبھی سماج کے گمنام مجاہدین آزادی کو تلاش کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    Mukesh Ambani: مکیش امبانی اور ان کے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکی، جانیے تفصیل

    یہ بھی پڑھیں:

    ادار پونا والا نے دی بڑی جانکاری، کہا- ہندوستان میں جلد آئے گی اومیکران اسپیشل ویکسین، چل رہا ہے کام

    وہیں سینکڑوں کی تعداد میں گمنام مسلم مجاہدین آزادی کے نام کے ساتھ تصویریں بھی سامنے آئیں اور آج جب لوگ دیکھتے ہیں تو انہیں حیرت ہوتی ہے۔ یہ ایک بڑا کام ہے اور اسے اور آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ کوشش یہی ہے کہ گمنام مسلم مجاہدین آزادی کو منطر عام پر لاسکوں۔ وہیں نمائش دیکھنے آئے قاضی اقبال کہتے ہیں کہ عمرکی سات دہائیاں بیت گئیں، لیکن اتنے مجاہدین آزادی کی تصاویر پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ بینظیر انصار ایجوکیشن سوسائٹی نے بے مثل کارنامہ انجام دیا ہے، اس کے لئے انہیں دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    نمائش دیکھنے آئے سنجے نامدیو نے نیوز ایٹین اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سو چا تھا کہ نمائش کے نام پر چند لوگوں کی تصاویر لگائی گئی ہوں گی، لیکن یہاں تو ذخیرہ ہے۔ انہوں نے مشترکہ وراثت کو اس نمائش کے ذریعہ پیش کرنے کی کوشش ہے، جو آج کے وقت کی بڑی ضرورت ہے۔ میں بھی یہی چاہوں گا اور یہاں دیکھنے والے اورلوگوں کی بھی خواہش ہے کہ اس نمائش کو اسکولوں اور کالجوں میں بھی لگایا جائے تاکہ یہ انفارمیشن زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: