Delhi Coronavirus: دہلی میں کورونا وائرس کے 535 نئے معاملات، انفیکشن کی شرح 23 فیصد سے متجاوز، جانچ بڑھانے کی ہدایت
Delhi Coronavirus: دہلی میں کورونا وائرس کے 535 نئے معاملات، انفیکشن کی شرح 23 فیصد سے متجاوز، جانچ بڑھانے کی ہدایت ۔ علامتی تصویر ۔ پی ٹی آئی ۔
Coronavirus In Delhi: ہفتہ کو دہلی میں کووڈ-19 کے 535 نئے معاملات سامنے آئے۔ دہلی حکومت کے محکمہ صحت کے ذریعہ شیئر کردہ اعداد و شمار کے مطابق انفیکشن کی شرح 23.05 فیصد ہے۔
نئی دہلی : ہفتہ کو دہلی میں کووڈ-19 کے 535 نئے معاملات سامنے آئے۔ دہلی حکومت کے محکمہ صحت کے ذریعہ شیئر کردہ اعداد و شمار کے مطابق انفیکشن کی شرح 23.05 فیصد ہے۔ جمعہ کو قومی راجدھانی میں کووڈ کے 733 نئے معاملات سامنے آئے، جس میں انفیکشن کی شرح 19.93 فیصد تھی، جو گزشتہ سات ماہ میں زیادہ میں سب سے زیادہ تھی۔
26 اگست 2022 کو دہلی میں انفیکشن کے 620 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ جمعرات کو 16.98 فیصد انفیکشن کی شرح کے ساتھ 606 کیسز رجسٹر کئے گئے تھے، جب کہ اس عرصے کے دوران ایک شخص کی موت ہوئی ۔ بدھ کے روز شہر میں انفیکشن کی شرح 26.54 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو تقریباً 15 ماہ میں سب سے زیادہ تھی۔ اس دوران ایک ہی دن میں 509 افراد متاثر پائے گئے تھے۔ ہیلتھ بلیٹن کے مطابق شہر میں کووڈ-19 سے مرنے والوں کی تعداد فی الحال 26,536 پر مستحکم ہے۔ دہلی میں نئے کیسز آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 20,13,938 ہو گئی ہے۔ جمعہ کو 2,321 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ ملک میں ایچ 3 این 2 انفلوئنزا کے معاملات میں اچانک اضافہ کے درمیان گزشتہ کئی دنوں میں کووڈ کے نئے کیسز میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
دریں اثنا قومی دارالحکومت میں گزشتہ کچھ دنوں میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر دہلی کے محکمہ صحت نے اسپتالوں، پولی کلینک اور ڈسپنسریوں کو جانچ بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔ ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ 30 مارچ سے 7 اپریل تک شہر میں کورونا وائرس کے 3800 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ محکمہ نے اسپتالوں، پولی کلینک اور ڈسپنسریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کووڈ ٹیسٹنگ میں اضافہ کریں۔ ذرائع نے بتایا کہ ان صحت مراکز کو کہا گیا ہے کہ بخار، کھانسی، جسم میں درد جیسی علامات والے کسی بھی مریض کے آنے پر کووڈ ٹیسٹ کروائیں، کیونکہ یومیہ معاملات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔