உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کانگریس کے سینئر لیڈر اور سونیا گاندھی کے قریبی آسکر فرنانڈیز کا 80 سال کی عمر میں انتقال

    کانگریس کے سینئر لیڈر اور سونیا گاندھی کے قریبی آسکر فرنانڈیز کا 80 سال کی عمر میں انتقال ۔ (File photo: PTI)

    کانگریس کے سینئر لیڈر اور سونیا گاندھی کے قریبی آسکر فرنانڈیز کا 80 سال کی عمر میں انتقال ۔ (File photo: PTI)

    Oscar Fernandes News: سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر آسکر فرنانڈیز کا پیر کے روز انتقال ہوگیا ۔ وہ 80 برس کے تھے۔ آسکر فرنانڈیز کا جولائی میں ایک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں علاج چل رہا تھا ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      منگلور: سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر آسکر فرنانڈیز کا پیر کے روز انتقال ہوگیا ۔ وہ 80 برس کے تھے۔ آسکر فرنانڈیز کا جولائی میں ایک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد یہاں کے ینی پویا اسپتال میں علاج چل رہا تھا ۔ وہ آئی س یو میں داخل تھے۔ ان کے کنبے میں اہلیہ اور دو بچے ہیں ۔ آسکر فرنانڈیز کی پیدائش 27 مارچ 1941 میں ہوئی تھی ۔ ان کے والد کا نام راک فرنانڈیز اور ماں کا نام لیونسا فرنانڈیز تھا ۔ ان کی ماں غیر منقسم جنوبی کنڑ ضلع کی پہلی خاتون بنچ مجسٹریٹ تھیں۔

      سیاست میں آنے سے قبل انہوں نے لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا میں کچھ وقت تک نوکری کی۔ اس کے بعد وہ منی پال میں ایک صنعت سے بھی وابستہ ہوئے۔  آسکر فرنانڈیز کانگریس صدر سونیا گاندھی اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی کے کافی قریبی تھے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کے پارلیمانی سکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

      انہوں نے منموہن سنگھ کابینہ میں ٹرانسپورٹ اور محنت کے محکمے کے وزیر کے فرائض ادا کئے ۔ وہ کانگریس کی انتخابی کمیٹی کے صدر بھی رہے۔ انہوں نے کرناٹک کانگریس کے صدر کے طور پر دوباراپنی خدمات دیں۔ انہیں 1998 اور 2004 میں راجیہ سبھا کا رکن منتخب کیا گیا ۔ انہوں نے مرکزی وزیر کے طور پر 2004 سے لیکر 2009 تک اپنی خدمات انجام دیں۔ اس دوران انہوں نے وزیر کےطور پر شماریات، نوجوانوں اور کھیل اور مؤثر ہندوستانی امور کےعلاوہ دیگر محکموں کی ذمہ داری سنبھالی۔

      آسکر فرنانڈیز مختلف کھیلوں میں بھی ماہر تھے۔ وہ کچی پڑی رقص اور باصلاحیت میوزیکل انٹرومینٹ پلیئر تھے۔ وہ ہارمونیم بھی کافی اچھا بجاتے تھے۔ کی بورڈ اور طبلہ نوازہونے کے ساتھ ہی وہ کویتائیں بھی لکھتے اور گاتے بھی تھے۔ انہوں نے سینٹ سیسلی کانونٹ اسکول اور ایم جی ایم کالج، اڈوپی سےتعلیم حاصل کی۔

      وزیراعظم مودی نے آسکر کے انتقال پر کیا رنج کا اظہار

      وزیراعظم نریندر مودی نے سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر آسکر فرنانڈیز کے انتقال پر رنج کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے پیر کو ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ’’راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ آسکر فرنانڈیز کے انتقال سے رنجیدہ ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں میرا تعزیت اور دعا ان کے کنبے ور خیر خواہوں کے ساتھ ہیں۔ بھگوان ان کی روح کو سکون عطا کرے‘‘۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: