உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیرکے شدت پسندوں کے سامنے نہیں جھکیں ناہیدہ نبی، بن گئیں وادی کی پہلی خاتون ریسلر

    ناہیدہ نبی کا خواب کشمیرمیں دنگل اکادمی کھول کربیٹیوں کوکھیلوں میں آگےلانا ہے۔ اس کے لئے انہوں نے 'بیٹی کوپہلوان بناؤ' کا نعرہ دیا ہے۔

    ناہیدہ نبی کا خواب کشمیرمیں دنگل اکادمی کھول کربیٹیوں کوکھیلوں میں آگےلانا ہے۔ اس کے لئے انہوں نے 'بیٹی کوپہلوان بناؤ' کا نعرہ دیا ہے۔

    ناہیدہ نبی کا خواب کشمیرمیں دنگل اکادمی کھول کربیٹیوں کوکھیلوں میں آگےلانا ہے۔ اس کے لئے انہوں نے 'بیٹی کوپہلوان بناؤ' کا نعرہ دیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کشمیرمیں چل رہی کشیدگی کے باوجود وہاں کھیلوں کے تئیں لوگوں کا جنون کم نہیں ہوا ہے۔ کشمیرکی پہلی ریسلرناہیدہ نبی ان دنوں جموں کے کٹرا میں چل رہے مہا دنگل میں حصہ لے رہی ہیں اوراپنے کھیل سے لوگوں کوترغیب دے رہی ہیں۔ جموں وکشمیرکے کٹرا میں نوراتری کے موقع پرمشن دوستی مہا دنگل کشتی مقابلے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

      ٹائمس آف انڈیا کی خبرکے مطابق ناہیدہ نبی کے مطابق دہشت گردی متاثرہ ضلع بارہمولہ کے سوپورکی رہنے والی ہیں اورکشمیرکی پہلی خاتون ریسلرہیں۔ انہوں نے کشمیرمیں رہتے ہوئے ہی ریسلنگ کی شروعات کی۔ انہیں اس دوران اپنی فیملی کی حمایت ملی۔ ناہیدہ نبی اوران کی فیملی کبھی بھی شدت پسندوں اوروطن مخالفین کے فرمانوں کے آگے نہیں جھکی۔ ناہیدہ نبی چاہتی ہیں کہ کشمیرمیں ان کی طرح اورلڑکیاں بھی ریسلنگ میں آگے بڑھیں۔

      ناہیدہ نےدیا 'بیٹی کو بڑھاؤ اوربیٹی کوپہلوان بناؤ' کا نعرہ

      ناہیدہ نبی کا خواب کشمیرمیں دنگل اکادمی کھول کربیٹیوں کوکھیلوں میں آگے لانا ہے۔ اس کے لئے انہوں نے 'بیٹی کوپہلوان بناؤ' کا نعرہ دے دیا ہے۔ ناہیدہ نبی نے کہا 'اگرحکومت میرے لئے کچھ انتظام کردیتی ہے تومیں لڑکیوں کی ایک ٹیم کوٹریننگ دے سکتی ہوں۔ انہوں نےکہا کہ وادی میں لڑکیوں کو کھیل کی قیمت کا اندازہ نہیں ہے۔

      ناہیدہ نے کہا کہ 'میں وزیراعظم نریندرمودی سے اپیل کرنا چاہتی ہوں کہ وہ 'بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ' کے ساتھ ساتھ بیٹی کو بڑھاؤ اوربیٹی کوپہلوان بناؤ' کے پروگرام پربھی کام کریں۔ اس کا خواب بین الاقوامی سطح پرہندوستان کی نمائندہ کرنا ہے۔ ناہیدہ نے کہا کہ کشمیرکے حالات کے پیش نظرانہیں کسی بھی کوچ سے ٹریننگ نہیں ملی۔ اس نے پہلے قومی دنگل مقابلے سال 2018 میں اترپردیش کے گونڈہ میں حصہ لیا تھا، یہاں وہ جیت توحاصل نہیں کرپائی، لیکن انہوں نے ہاربھی نہیں مانی۔
      First published: