ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری، ایک بارپھر ایک دن میں65 ہزار سے زائد کیسز آئے سامنے

وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا وبا کی شدت میں اضافہ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں 65 ہزار سے زیادہ نئے افراد اس جان لیوا وبا کی زد میں آچکے ہیں۔

  • Share this:
ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری، ایک بارپھر ایک دن میں65 ہزار سے زائد کیسز آئے سامنے
ملک میں ایک بارپھر ایک دن میں65 ہزارسےزائدکورونا کے کیسز

نئی دہلی: ملک میں کورونا وبا کی شدت میں اضافہ کے درمیان اس جان لیوا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار سے زیادہ متاثرین صحتمند ہوئے، جبکہ اس عرصے کے دوران 65 ہزار سے زیادہ نئے افراد اس جان لیوا وبا کی زد میں آچکے ہیں۔


 صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57،381 افراد وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 18،08،937 ہوگئی ہے۔

صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57،381 افراد وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 18،08،937 ہوگئی ہے۔


صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57،381 افراد وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 18،08،937 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 65،002 افراد مہلک وبا کا شکار ہوچکے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 25،26،193 ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 996 افراد کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 49،036 ہوگئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 6625 سے بڑھ کر 6،68،220 ہوگئی ہے۔


ملک میں اس وقت فعال کیسز 26.45 فیصد، شفایاب ہونے ہونے والوں کی شرح 71.61 فیصد اوراموات کی شرح 1.94 فیصد ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1760سے بڑھ کر 1،51،865 ہوگئی اور 364 افراد کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 19،427 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران 10484 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 4،01،442 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔

نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 15, 2020 02:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading