ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

Corona Vaccination: یکم مئی کو 18تا44 سال کے 80 ہزارسے زائد لوگ ویکسین سے مستفید

وزارت صحت (Health Ministry) کے مطابق 18 تا 44 برس کی عمر کے کل 84,599 افراد کو پہلی خوراک دی گئی ہے۔ یکم مئی کو لوگوں کے اندر ویکسین حاصل کرنے کے جذبہ کو بڑے پیمانے پر محسوس کیا گیا۔

  • Share this:
Corona Vaccination: یکم مئی کو 18تا44 سال کے 80 ہزارسے زائد لوگ ویکسین سے مستفید
علامتی تصویر

وزارت صحت (Health Ministry) نے کہا کہ 18 تا 44 برس کی عمر کے 84,599 لوگوں کو ہفتہ کے روز ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس (COVID-19) کے خلاف ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔ وزارت نے بتایا کہ ٹیکے لگانے کی مہم کے 106 ویں دن ہفتہ کی رات 8 بجے تک کل 16,48,192 ویکسین کی خوراکیں دی گئیں ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق تاحال جملہ 9,89,700 لوگوں کو پہلی خوراک کے لئے ویکسین لگائی گئی اور 6.58 لاکھ لوگوں کو دوسری خوراک ملی۔


وزارت صحت (Health Ministry) کے مطابق 18 تا 44 برس کی عمر کے کل 84,599 افراد کو پہلی خوراک دی گئی ہے۔ یکم مئی کو لوگوں کے اندر ویکسین حاصل کرنے کے جذبہ کو بڑے پیمانے پر محسوس کیا گیا۔


18 سے 44 سال عمر والوں کو ملے گا ویکسین منتخب کرنے کا متبادل ، جانئے کیسے ملے گی یہ سہولت
18 سے 44 سال عمر والوں کو ملے گا ویکسین منتخب کرنے کا متبادل، 


ملک بھر میں کل ویکسین 15.66 کروڑ سے زیادہ ہوگئی۔ اس میں 94.28 لاکھ ہیلتھ کیئر ورکرز شامل ہیں۔ جنھوں نے پہلی خوراک لی ہے اور 62.65 لاکھ افراد دوسری خوراک نے لی ہے۔ 1.26 کروڑ فرنٹ لائن ورکرز نے پہلی خوراک لی ہے اور 68.78 لاکھ کارکنوں نے دوسری خوراک لی ہے۔

۔ 45 تا 60 برس کی عمر کے 5.33 کروڑ افراد نے پہلی خوراک لی ہے، جبکہ اب تک 40 لاکھ سے زیادہ افراد کو دوسری خوراک دی جا چکی ہے۔ 60 سے زیادہ عمر کے 5.26 کروڑ افراد نے پہلی خوراک لی ہے اور 1.14 کروڑ فائدہ اٹھانے والوں نے دوسری خوراک لی ہے۔

مرکز نے ویکسین کے تیسری مرحلے کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کو رضاکار گروپوں اور غیر سرکاری تنظیموں سے مدد حاصل کا مشورہ دیا ہے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: May 02, 2021 06:13 PM IST