نئی دہلی : ہندوستانی ریسلرز کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملہ میں نیا موڑ آگیا ہے۔ اب وزارت کھیل بھی اس پورے معاملے میں سرگرم ہو گئی ہے۔ وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر پیر کو میڈیا کے سامنے آئے اور سبھی پہلوانوں کی شکایات پر کارروائی کے لیے ایک کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔ ہندوستانی باکسر میری کام اس کمیٹی کے کام کاج کی نگرانی کریں گی۔ اس کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر ہی اس پورے واقعہ پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
کھلاڑیوں نے الزام لگایا کہ ہندوستانی ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ سمیت دیگر کوچز نے ان کا جنسی استحصال کیا ہے۔ ایتھلیٹس دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کر رہے ہیں اور انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایک دن پہلے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر ان پہلوانوں سے ملنے کیلئے پہنچے تھے۔
Oversight Committee has been formed today. Mary Kom will head the Oversight Committee. For the coming month, the committee will investigate the allegations put up by the wrestlers: Union Sports Minister Anurag Thakur pic.twitter.com/C2KkkrXXI2
انوراگ ٹھاکر نے ایک دن پہلے کہا تھا کہ مرکزی حکومت نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے خلاف الزامات کے حوالے سے تمام کھلاڑیوں کو سنا ہے۔ ایک ٹورنامنٹ کو روکنے کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ سیکرٹری کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ مانیٹرنگ کمیٹی اس پورے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے گی۔ معاملے سے متعلق تمام پہلوؤں کو سامنے لانے کی کوشش کی جائے گی۔
ٹھاکر نے جمعہ کو شرن اور ان کے ادارے کے خلاف ملک کے کچھ سرکردہ پہلوانوں بشمول ونیش پھوگاٹ، بجرنگ پونیا، ساکشی ملک اور روی دہیا کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کی جانچ کے لئے ایک مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔ اب میری کام کو بھی اس کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔