اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما پر جمعہ (17 مارچ ) کو طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرما کو فخر کرنے والا ہندو نہیں مل پارہا ہے۔ اسدالدین اویسی نے ٹوئٹ کر کے لکھا کہ بی جے پی کے لیڈر اور آسام کے وزیراعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے مانا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے 8.5 سال کے دور اقتدار کے دوران بھی وہ ایک فخر کرنے والا ہندو نہیں کھوج پارہے ہیں۔ ہندووں کو اپنے یقین پر فخر کرنے سے کون روک رہا ہے؟
ہیمنت بسوا سرما نے کیا کہا تھا؟ وزیراعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کرناٹک کے بیلگاوی میں کہا، ’’ہمارے ملک میں بہت سے لوگ ہیں جو فخر سے کہتے ہیں کہ وہ مسلمان ہیں۔ بہت سے لوگ فخر سے کہتے ہیں کہ وہ عیسائی ہیں۔ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن ہمیں ایسے شخص کی بھی ضرورت ہے جو فخر سے کہے کہ میں ہندو ہوں۔
شرما نے مزید کہا کہ کانگریس ہندوستان کو کمزور کرنے کا کام کر رہی ہے۔ اس سے پہلے مغلوں نے ملک کو کمزور کیا تھا۔ کانگریس آج کی نئی مغل ہے۔ اگر رام مندر بنتا ہے تو انہیں اعتراض ہوتا ہے۔ آپ کیا مغل کے بچے ہیں؟
Assam BJP CM admits that even after 8.5 years of Modi's rule, he's still not able to find a proud Hindu. What is stopping Hindus from being proud of their faith? https://t.co/HaMkALosMh
غلط تاریخ لکھی ہے بی جے پی لیڈر سرما نے کہا کہ ہندوستان کے تاریخ نویسوں نے ہندوستان کی غلط تاریخ لکھی ہے۔ یہ سبھی تاریخ داں کمیونسٹ تھے۔ ہندوستان کی تاریخ مغلوں کی نہیں ہے۔ ہماری تاریخ چھترپتی شیواجی مہاراج کی ہے۔ اب ملک کی نئی تاریخ لکھنے کی ضرورت ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔