ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی کے جی ٹی بی اسپتال میں شدید قلت کے دوران پہنچا آکسیجن ٹینکر،500مریضوں کوملی راحت

دہلی کے جی ٹی بی اسپتال میں آکسیجن ٹینکر کی مدد سے کووڈ۔19 کے 500 مریضوں کو آکسیجن فراہم کی گئی ہے۔ جو کہ کووڈ کے علاج کے لیے اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

  • Share this:
دہلی کے جی ٹی بی اسپتال میں شدید قلت کے دوران پہنچا آکسیجن ٹینکر،500مریضوں کوملی راحت
آکسیجن لیکر ٹینکر جی ٹی بی اسپتال پہنچی۔۔تصویر: سدرتھ سیٹیا ، ٹویٹر

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین (Satyendar Jain) نے منگل کے روز یہ بیان دیا کہ دہلی کا جی ٹی بی اسپتال (GTB Hospital) طبی آکسیجن کے مسئلہ سے دوچار ہے۔ تو اس کے فورا بعد ہی ایک آکسیجن ٹینکر بدھ کی دیر رات 1:30 بجے اسپتال پہنچ گئی۔دہلی کے جی ٹی بی اسپتال میں آکسیجن ٹینکر کی مدد سے کووڈ۔19 کے 500 مریضوں کو آکسیجن فراہمی کو یقینی بنایاگیاہے۔ جو کہ کورونا کے علاج کے لیے اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ اس طرح کی توقع نہیں کی جاتی تھی کہ صبح 2 بجے کے بعد انہیں آکسجین کی فراہمی برقرار رہے سکتی تھی۔


رہائشی ڈاکٹر جو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے تھے انھوں نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ ’’ہم سب کی امید تقریبا ختم ہوگئی تھی۔ ہم وقت کے مقابلہ میں دوڑ لگارہے تھے۔ ہم نہیں چاہتے تھے کہ یہاں شریک 500 مریضوں کو بھی یہاں کی صورتحال کے بارے میں معلوم ہو‘‘۔انہوں نے کہا کہ ہم معجزانہ طور پر خدا سے دعا کر رہے تھے کہ کوئی آئے اور ہماری مدد کریں۔ انہوں نے بتایا کہ جب ہم نے آکسیجن ٹینکر کو اپنے احاطے میں پہنچتے دیکھا تو پورا عملہ آنسو بہا رہا تھا۔



اس سے قبل رات گیارہ بجے یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز(University College of Medical Sciences) کے پرنسپل انیل جین (Anil Jain) نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا تھا کہ اگر مائع طبی آکسیجن کی فراہمی دیر رات 2 بجے سے قبل موصول نہیں ہوئی تو جی ٹی بی اسپتال میں تباہی ہوسکتی ہے‘‘۔

ستیندر جین کی ایس او ایس (Satyendar Jain’s SOS):
مرکزی وزیر پیوش گوئل (Piyush Goyal)، ستیندر جین (Satyendar Jain) نے مرکز سے دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کی بحالی میں مدد کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے اسکرین شاٹس بھی پوسٹ کیے جس میں لکھا ہے کہ ’’وینڈر ایم / ایس آئونوکس سے مائع طبی آکسیجن اور آکسیجن سلنڈروں کی فراہمی بہت مشکل ہے۔ مقامی ضلعی حکام کے مطابق ، ڈی ایم (ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ) اور ایس ایس پی [سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس] دکاندار کو دہلی جیسی دوسری ریاستوں میں فراہمی کی اجازت نہیں دیتے ہیں‘‘۔


اس سے چند گھنٹے پہلے ہی وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ فوری طور پر دہلی کو آکسیجن فراہم کریں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں آکسیجن کا سنگین بحران ہے اور اسپتالوں میں اس کی فراہمی ختم ہو رہی ہے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 21, 2021 08:25 AM IST