گرفتاری سے قبل چدمبرم نےکہا - 'میرے اوراہل خانہ کے خلاف کوئی الزام نہیں'۔

سی بی آئی کے ذریعہ گرفتاری سے قبل پی چدمبرم نےکانگریس کےکچھ اہم رہنماؤں اوروکلاء کےساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ قانون سے نہیں بھاگ رہے ہیں بلکہ قانون سےتحفظ حاصل کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔

Aug 21, 2019 11:45 PM IST | Updated on: Aug 21, 2019 11:45 PM IST
گرفتاری سے قبل چدمبرم نےکہا - 'میرے اوراہل خانہ کے خلاف کوئی الزام نہیں'۔

گرفتاری سے قبل پی چدمبرم نے کہا کہ میرے اوراہل خانہ کےخلاف کوئی الزام نہیں ہے۔

نئی دہلی:  مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اورانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری سے منگل کے دن سے بچنے والے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم آج اچانک کانگریس ہیڈکوارٹرپہنچےاورپریس کانفرنس میں کہا کہ آئی این ایکس میڈیا میں سرمایہ کاری کےمعاملے میں ان کےیا ان کے اہل خانہ کے کسی فرد کے خلاف کوئی الزام نہیں ہے۔

پی چدمبرم نےکانگریس کےکچھ اہم رہنماؤں اوروکلاء کےساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ قانون سے نہیں بھاگ رہے ہیں بلکہ قانون سے تحفظ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔  دہلی ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد سی بی آئی اور ای ڈی کی ٹیمیں یہاں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچی تھیں، لیکن وہ وہاں مل نہیں پائے تھے۔

Loading...

اس پریس کانفرنس میں پی چدمبرم نے کہا 'میں جینے اورآزادی کے حقوق میں سے آزادی کا حق منتخب کروں گا۔ مجھے جمہوریت میں بھروسہ ہے'۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں جوہوا ہے، اس سے ملک میں غلط پیغام گیا ہے۔ گزشتہ کئی روزسے میرے بارے میں خوف اورافواہ پھیلائی جارہی ہے۔ مجھے حیرت ہے کہ لوگ مجھے فراربتا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ بڑا جرم ہوا ہے اوران کے اوران کے بیٹے نے جرم کیا ہے، یہ سب جھوٹ ہے۔

بعد ازاں ای ڈی نے ان کے خلاف لک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا۔ گذشتہ روزسے ہی ان کا موبائل بھی بتا رہا تھا۔ بعدازاں آج وہ اچانک کانگریس کے ہیڈکوارٹر پہنچ کر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔  قبل ازیں ان کے وکلاء نے سپریم کورٹ میں آج معاملےکوخصوصی طورپر سماعت کرانے کی کوشش کی، لیکن انھیں ناکامی ہاتھ آئی تھی۔ اب ان کی عرضی پرجمعرات کوسماعت ہو سکتی ہے۔

نیوزایجنسی یواین آئی اردو کے ان پٹ کے ساتھ۔

Loading...