Padma Awards: پدم ایوارڈز کا اعلان، ملائم سنگھ یادو کو ملا بعد از مرگ پدم وبھوشن ایوارڈ
Padma Awards: پدم ایوارڈز کا اعلان، ملائم سنگھ یادو کو ملا بعد از مرگ پدم وبھوشن ایوارڈ
Padma Awards 2023 : یوم جمہوریہ کے موقع پر پدم ایوارڈز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس سال اس 106 مشہور شخصیات کو ایوارڈ دیا جائے گا ، جس میں 6 لوگوں کو پدم وبھوشن، 9 کو پدم بھوشن اور 91 لوگوں کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
نئی دہلی : 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر پدم ایوارڈز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس سال اس 106 مشہور شخصیات کو ایوارڈ دیا جائے گا ، جس میں 6 لوگوں کو پدم وبھوشن، 9 کو پدم بھوشن اور 91 لوگوں کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ مغربی بنگال کے ڈاکٹر دلیپ مہالانبس کو بعد از مرگ پدم وبھوشن سے نوازا گیا ہے، جو ہندوستان کا دوسرا سب سے بڑا اعزاز ہے ۔ انہیں او آر ایس کی دریافت کیلئے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ سرکاری ریلیز کے مطابق مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مہالانبس نے او آر ایس کے وسیع پیمانے پر استعمال کا بیڑا اٹھایا ۔ ایسا اندازہ ہے کہ اس سے عالمی سطح پر 50 ملین سے زیادہ جانیں بچائی گئی ہیں۔ ڈاکٹر مہالانبس کا گزشتہ اکتوبر میں کولکاتہ میں انتقال ہوگیا تھا ۔
نیز طبلہ استاد ذاکر حسین، ایس ایم کرشنا اور سرینواس وردھن کو بھی پدم وبھوشن دیا جائے گا۔ دلیپ مہالانبس کے علاوہ ملائم سنگھ یادو اور بال کرشن دوشی کو بعد از مرگ پدم وبھوشن سے نوازا جائے گا۔ وہیں ایس ایل بھیرپا، کمار منگلم برلا، دیپک دھر، وانی جے رام، سوامی چنا جیر، سمن کلیان پور، کپل کپور، سودھا مورتی اور کملیش ڈی پٹیل کو پدم بھوشن سے نوازا جائے گا۔ ڈاکٹر سوکاما آچاریہ، جودھیا بائی بیگا، پریمجت بیریا، اوشا برلے، منیشور چند ڈاور، ہیمنت چوہان، بھانو بھائی چتارا، ہیموپووا چوٹیا، نریندر چندر دیببرما (بعد از مرگ)، سبھدرا دیوی، کھدر والی دودیکولا، ہیم چندر گوسوامی، پریتیکانا گوسوامی، اور رادھا چرن گپتا سمیت دیگر کو پدم شری سے نوازا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پدم ایوارڈز - پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں سے ہیں۔ 1954 سے ان ایوارڈز کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ یہ اعزازات فن، ادب اور تعلیم، کھیل، طب اور سماجی کام کے شعبوں کے کئی گمنام ہیروز کو دئے جاتے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔