اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Padma Awards: پدم ایوارڈس کا اعلان، جنرل بپن راوت کو بعد از مرگ پدم وبھوشن، غلام نبی آزاد کو پدم بھوشن

    Padma Awards 2022:  ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف آنجہانی جنرل بپن راوت (General Bipin Rawat) اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور راجستھان کے سابق گورنر آنجہانی کلیان سنگھ ، گیتا پریس گورکھپور کے صدر آنجہانی رادھےشیام کھیمکا کو بعد از مرگ ملک کے دوسرے اعلیٰ ترین شہری اعزاز پدم وبھوشن سے نوازا گیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : حکومت ہند نے سال 2022 کے پدم ایوارڈس Padma Awards) کا اعلان کردیا ہے ۔ ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف آنجہانی جنرل بپن راوت (General Bipin Rawat) اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور راجستھان کے سابق گورنر آنجہانی کلیان سنگھ ، گیتا پریس گورکھپور کے صدر آنجہانی رادھےشیام کھیمکا کو بعد از مرگ ملک کے دوسرے اعلیٰ ترین شہری اعزاز پدم وبھوشن سے نوازا گیا ہے ۔ وہیں مہاراشٹر سے کلاسیکی گلوکارہ پربھا اترے کو بھی دوسرے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔ وہیں 17 ہستیوں کو پدم بھوشن سے نوازا جائے گا تو 107 ہستیوں کو پدم شری ایوارڈ دیا جائے گا۔

      جبکہ کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد (Ghulam Nabi Azad) ، مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ بدھ دیب بھٹاچاریہ اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت کی نامور شخصیات ستیہ نڈیلا اور سندر پچائی کو پدم بھوشن سے نوازا گیا ہے۔ وہیں نیرج چوپڑا، وندنا کٹاریا، اونی لکھیڈا اور سونو نگم سمیت 107 مشہور شخصیات کو پدم شری دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

      مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جنرل بپن راوت اور کلیان سنگھ کو بعد از مرگ پدم وبھوشن ایوارڈ دئے جانے کے اعلان کے بعد ٹویٹ کرکے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

      بتادیں کہ پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری ایوارڈز ہندوستان کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں شامل ہیں۔ یہ ایوارڈز ہر سال حکومت ہند کی طرف سے ہندوستانی شہریوں کو ان کے غیر معمولی کام کے لئے دئے جاتے ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: