ہوم » نیوز » وطن نامہ

پاکستان کو ستا رہا ہے سرجیکل اسٹرائک کا ڈر، کنٹرول لائن کے پاس رہنے والوں کو کیا الرٹ

ایڈوائزری میں سرجیکل اسٹرائک کا بغیر ذکر کئے کہا گیا ہے کہ ہندستان ایسے قدم اٹھاسکتا ہے جس سے لوگوں کی جان کو خطرہ ہو۔

  • Share this:
پاکستان کو ستا رہا ہے سرجیکل اسٹرائک کا ڈر، کنٹرول لائن کے پاس رہنے والوں کو کیا الرٹ
علامتی تصویر

پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔ پاکستان کو اس بات کا ڈر لگ رہا ہے کہ ہندستان ایک مرتبہ پھر سے سرجیکل اسٹرائک جیسے حملے نہ کردے۔ سماچار ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق پاکستان نے سرحد متصل علاقوں میں الرٹ جاری کردیا ہے۔ پاکستان حکومت نے پاک مقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب رہنے والے گاؤں کے لوگوں کو الرٹ رہنے کو کہا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے اس کو لیکر ایڈوائزری جاری کی ہے۔


پاکستان نے کنٹرول لائن کے پاس رہنے والے لوگوں کو کہا ہے کہ وہ احتیاط برتیں۔ اس کے تحت لوگوں کو آنے۔جانے کیلئے محفوظ راستوں کا استعمال کرنے کو کہا ہے۔ لوگوں کو خاص مقامات کے آس۔پاس گروپ میں جمع ہونے سے منع کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی لوگوں کو بنکر بنانے کیلئے بھی کہا ہے جس سے کہ حملے کے وقت تو خود کو بچاسکا۔


ایڈوائزری میں سرجیکل اسٹرائک کا بغیر ذکر کئے کہا گیا ہے کہ ہندستان ایسے قدم اٹھاسکتا ہے جس سے لوگوں کی جان کو خطرہ ہو۔


 
First published: Feb 22, 2019 08:36 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading