ہوم » نیوز » وطن نامہ

سرحد پر کشیدگی کے درمیان وزیر دفاع نے کہا : جان بوجھ کر تنازع پیدا کررہے ہیں پاکستان اور چین

وزیر دفاع نے کہا کہ آپ ہمارے شمالی اور مشرقی سرحدوں پر بنائے گئے حالات سے واقف ہیں ، پہلے پاکستان اور اب چین ، ایسا لگتا ہے کہ ایک مشن کے تحت سرحدی تنازعات پیدا کئے گئے ہیں ۔ ان ممالک کے ساتھ ہماری تقریبا سات ہزار کلو میٹر لمبی سرحد ہے ۔

  • Share this:
سرحد پر کشیدگی کے درمیان وزیر دفاع نے کہا : جان بوجھ کر تنازع پیدا کررہے ہیں پاکستان اور چین
سرحد پر کشیدگی کے درمیان وزیر دفاع نے کہا : جان بوجھ کر تنازع پیدا کررہا ہے پاکستان اور چین

مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے لداخ ، اروناچل پردیش ، اتراکھنڈ ، پنجاب اور جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں بنائے گئے 44 پلوں کو پیر کو قوم کے نام وقف کیا ۔ آن لائن پروگرام میں پلوں کا افتتاح کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے اپنے مختصر خطاب میں پاکستان اور چین سے متصل ہندوستان کی سرحد پر موجودہ حالات کا حوالہ دیا ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ آپ ہمارے شمالی اور مشرقی سرحدوں پر بنائے گئے حالات سے واقف ہیں ، پہلے پاکستان اور اب چین ، ایسا لگتا ہے کہ ایک مشن کے تحت سرحدی تنازعات پیدا کئے گئے ہیں ۔ ان ممالک کے ساتھ ہماری تقریبا سات ہزار کلو میٹر لمبی سرحد ہے ۔


راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان ان بحرانوں کا نہ صرف مضبوطی سے سامنا کررہا ہے ، بلکہ ان سبھی علاقوں میں بڑی اور تاریخی تبدیلیاں بھی کر رہا ہے ۔ افسران نے بتایا کہ ان 44 پلوں میں سے زیادہ تر اسٹریٹجک طور پر اہم علاقوں میں ہیں اور یہ تیزی سے فوج کی آمد و رفت اور ہتھیاروں کی نقل و حمل کو یقینی بنانے میں سیکورٹی فورسیز کی مدد کریں گے ۔ ان میں سات پل لداخ میں ہیں ۔ وزیر دفاع نے ڈیجیٹل پروگرام کے ذریعہ اروناچل پردیش میں نیچیفو سرنگ کا علامتی سنگ بنیاد بھی رکھا ۔


یہ پل بارڈر روڈ آرگنائزیشن نے بنائے ہیں ۔ ان کا افتتاح ایسے وقت میں ہوا ہے جب ہندوستان کا مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ تنازع چل رہا ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ان پلوں کی تعمیر عام لوگوں کے ساتھ ساتھ فوج کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہوگی ۔


وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے آرمڈ فورسیز کے جوان ان علاقوں میں بڑی تعداد میں تعینات ہیں ، جہاں سال بھر ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں رہتا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرحدی انفراسٹرکچر میں بہتری سے مسلح افواج کو بہت مدد ملے گی ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ سڑکیں نہ صرف اسٹریٹجک ضروریات کے لئے اہم ہیں ، بلکہ یہ قوم کی ترقی میں تمام جماعتوں کی مساوی شراکت کی عکاسی بھی کرتی ہیں۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 12, 2020 06:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading