உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایل او سی پر باز نہیں آرہا پاکستان، دہشت گردوں کی کرا رہا دراندازی ، ہندوستان نے دی وارننگ

    ایل او سی پر باز نہیں آرہا پاکستان، دہشت گردوں کی کرا رہا دراندازی ، ہندوستان نے دی وارننگ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    ایل او سی پر باز نہیں آرہا پاکستان، دہشت گردوں کی کرا رہا دراندازی ، ہندوستان نے دی وارننگ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    Army Chief General MM Naravane LoC Pakistan: فوجی سربراہ جنرل نرونے نے بتایا کہ اس سال فروری سے جون کے آخر تک پاکستانی فوج کے ذریعہ جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی تھی ، لیکن حال ہی میں دراندازی کی کوششوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

    • Share this:
      لیہہ : ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نرونے نے ہفتہ کو کہا کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی آڑ میں ایل او سی پر دہشت گردوں کے ذریعہ دراندازی کی دو کوشسوں کو کامیاب بنانے کی کوشش کی اور ہندوستان فوج نے سختی دکھاتے ہوئے انہیں اس طرح کی سرگرمیوں میں شامل نہیں ہونے کیلئے کہا ہے ۔

      فوجی سربراہ جنرل نرونے نے یہاں ایک خصوصی انٹرویو میں نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ اس سال فروری سے جون کے آخر تک پاکستانی فوج کے ذریعہ جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی تھی ، لیکن حال ہی میں دراندازی کی کوششوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

      انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دس دنوں میں دو مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔ یہ ویسے ہی حالات ہیں جیسے فروری سے پہلے کے دنوں میں تھے ۔ ان کا تبصرہ اس وقت آیا جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستانی فوج جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں حالیہ تیزی اور ایل او سی پر دراندازی کی کوششوں کی حمایت کررہی ہے ۔

      بتادیں کہ ہندوستان اور پاکستان نے اس سال فروری میں ایک سمجھوتہ کیا تھا ، جس کے بعد سرحد پر دونوں فریقوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ۔ پاکستانی فوج نے ہندوستانی چوکیوں پر گولہ باری کرکے ان کا دھیان بھٹکانے کی کوششوں کو حمایت دینا بھی بند کردیا تھا ، لیکن یہ عمل پھر سے شروع ہوگیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: