ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جیش محمد کے دہشت گرد بدلہ لینے کیلئے ہندوستان میں حملہ کرنے کی کوشش میں : رپورٹ

ایسی خبریں ہیں کہ جیش محمد کے آٹھ سے نو دہشت گرد ہندوستان میں حملے کی کوشش میں ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا جارہا ہے کہ جیش کے دہشت گرد خودکش حملہ کرسکتے ہیں ۔

  • Share this:
جیش محمد کے دہشت گرد بدلہ لینے کیلئے ہندوستان میں حملہ کرنے کی کوشش میں : رپورٹ
ایسی خبریں ہیں کہ جیش محمد کے آٹھ سے نو دہشت گرد ہندوستان میں حملے کی کوشش میں ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا جارہا ہے کہ جیش کے دہشت گرد خودکش حملہ کرسکتے ہیں ۔

ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے پاک مقبوضہ کشمیر پر کئے گئے حملے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔ اسی درمیاں ایسی خبریں ہیں کہ جیش محمد کے آٹھ سے نو دہشت گرد ہندوستان میں حملے کی کوشش میں ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا جارہا ہے کہ جیش کے دہشت گرد خودکش حملہ کرسکتے ہیں ۔ معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوج تعینات کردی گئی ہے ۔ کشیدگی کے پیش نظر پنجاب اور جموں و کشمیر کی سرحد پر پولیس کی جگہ فوج تعینات کردی گئی ہے ۔


ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے بالاکوٹ میں کئے گئے فضائی حملے کے بعد سے ہی جیش محمد کے دہشت گرد ہندوستان سے بدلہ لینے کی تیاری کررہے ہیں ۔ ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق 8 سے 9 دہشت گرد ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش میں ہیں اور خودکش حملہ کرسکتے ہیں ۔


معاملہ کی سنگینی کے پیش نظر بیکانیر ، جیسلمیر ، گنگانگر اور راجستھان سرحد کے آس پاس کے علاقوں میں سبھی سرکاری ملازمین کی چھٹیاں رد کردی گئی ہیں ۔ غور طلب ہے کہ جموں کے نوشیرہ میں بدھ کی صبح پاکستان کے جنگی طیارے ہندوستانی سرحد میں گھس آئے اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہندوستان نے اس کا ایک ایف 16 طیارہ مار گرایا ۔


یہ بھی پڑھیں : جوابی کارروائی میں پاکستان کا ایک طیارہ مارگرایا ، ہمارا ایک پائلٹ لاپتہ : وزارت خارجہ

 
First published: Feb 27, 2019 04:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading