உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی فوج پہلی مرتبہ ہندوستان میں، SCO کے اینٹی ٹیررزم ڈرل میں لے گی حصہ

    پاکستانی فوج پہلی مرتبہ ہندوستان میں، SCO کے اینٹی ٹیررزم ڈرل میں لے گی حصہ ۔ فائل فوٹو ۔

    پاکستانی فوج پہلی مرتبہ ہندوستان میں، SCO کے اینٹی ٹیررزم ڈرل میں لے گی حصہ ۔ فائل فوٹو ۔

    Pakistan Attend SCO Counter terror Drill: پاکستان دوطرفہ تعلقات میں تلخی کے باوجود اکتوبر میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے تحت ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے اینٹی ٹیررزم ڈرل میں حصہ لے گا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان دوطرفہ تعلقات میں تلخی کے باوجود اکتوبر میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے تحت ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے اینٹی ٹیررزم ڈرل میں حصہ لے گا ۔ پاکستانی میڈیا کی ایک رپورٹ میں ہفتہ کو یہ جانکاری دی گئی ہے ۔ دی ایکسپریس ٹریبیون اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی اور ہندوستانی فوجی ٹکڑیوں نے ایک ساتھ دہشت گردی مخالف مشقوں میں حصہ لیا ہے، لیکن یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب پاکستان ، ہندوستان میں اس طرح کی مشق میں حصہ لے گا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جلد تیار ہوگی منکی پاکس ویکسین اور ڈائیگنوسٹک کٹ، ICMR کی بڑی تیاری


      اخبار نے جمعہ کو پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کے حوالے سے کہا کہ پاکستان ایس سی او کے آر اے ٹی ایس کے تحت اس سال اکتوبر میں ہونے والی بین الاقوامی دہشت گردی مخالف مشق میں حصہ لے گا ۔ ترجمان نے کہا کہ یہ مشق اکتوبر میں ہندوستان کے مانیسر میں ہوگی اور چونکہ پاکستان ایک رکن ہے، ہم اس میں حصہ لیں گے ۔ غور طلب ہے کہ ہریانہ کے مانیسر میں ہونے والی اس مشق میں ہندوستان کے علاوہ روس، چین ، پاکستان، ایران ، قزاقستان ، کرغستان، تاجکستان اور ازبیکستان بھی حصہ لیں گے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: IAS افسر شاہ فیصل کی ایڈمنسٹریٹیو سروس میں واپسی، مرکزی حکومت نے دی یہ نئی ذمہ داری


      یہ مشق ایسے وقت میں ہورہی ہے جبکہ گزشتہ 29 جولائی کو چین کے وزیر خارجہ وانگ یی ، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور پاکستان کے ان کے ہم منصب بلاول بھٹو کی موجودگی میں ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بالواسطہ طو رپر پاکستان کے تناظر میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سبھی طرح کی دہشت گردی کے تئیں قطعی برداشت نہیں کرنے کی پالیسی ہونی چاہئے ۔

      غور طلب ہے کہ 15 ۔ 16 ستمبر کو سمرقند میں اگلی ایس ای او چوٹی کانفرنس کا انعقاد ہونے والا ہے ۔ چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی ، چین کے صدر شی جن پنگ ، روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور گروپ کے دیگر لیڈروں کی شرکت کی امید ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: