உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کرنے کی سازش رچ رہا ہے پاکستان : راج ناتھ سنگھ

    وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ہندوستان کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کرنے کی سازش رچ رہا ہے ، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوگا۔ ہمیں 1947 میں مذہبی بنیاد پر تقسیم کیا گیا تھا، ہم اسے بھول نہیں پائے ہیں ۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ہندوستان کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کرنے کی سازش رچ رہا ہے ، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوگا۔ ہمیں 1947 میں مذہبی بنیاد پر تقسیم کیا گیا تھا، ہم اسے بھول نہیں پائے ہیں ۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      کٹھوعہ : وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج پاکستان پر ہندوستان کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کرنے کی 'سازش رچنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ پاکستان ہندوستان کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہوگا۔
      خیال رہے کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ آج کٹھوعہ ضلع میں شہیدی دیوس پروگرام سے خطاب کر رہ تھے۔ جہاں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ہندوستان کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کرنے کی سازش رچ رہا ہے ، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوگا۔ ہمیں 1947 میں مذہبی بنیاد پر تقسیم کیا گیا تھا، ہم اسے بھول نہیں پائے ہیں ۔ سبھي ہندوستانی بھائی ہیں، خواہ وہ ہندو ماں کی کوکھ سے جنم لئے ہوں ، یا مسلم ماں کی کوکھ سے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے علاوہ دنیا میں کہیں بھی اسلام کے 72 فرقے پرامن طریقے سے ساتھ نہیں رہتے۔
      انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر داخلہ کے طور پر وہ یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہندوستان تمام کو ساتھ لے کر مزید ترقی کے راستے پر آگے بڑھنے کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوں نے پاکستان کو اس کی زمین سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے ہندوستان کے تعاون کی پیشکش کی۔
      وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اگر دہشت گردی کے خاتمہ کو لے کر سنجیدہ ہے، لیکن وہ یہ کرنے کے قابل نہیں ہے ، تو ہم وہاں سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے میں مدد دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں ، لیکن وہ ہندوستان کے خلاف ایک اوچھی جنگ کو اسپانسر کرنے میں ملوث ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کے ہر وزیر اعظم نے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا چاہا ، لیکن اس نے امن کی زبان نہیں سمجھی اور ہندوستان پر چار مرتبہ حملہ کیا۔ تاہم ہمارے بہادر فوجیوں نے انہیں کرارا جواب دیا۔
      First published: