اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مدد کیلئے زلزلہ زدہ ترکی و شام جانے والے ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں کو پاکستان نے فضائی حدود دینے سے کیا انکار

    Youtube Video

    Earthquake in Turkey and Syria: یہ دوسرا موقع ہے جب پاکستان نے ہندوستان کو ضرورت مند ممالک کو انسانی امداد بھیجنے سے روکنے کی کوشش کی ہے۔ سی این این نیوز 18 نے یہ اطلاع دی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      Earthquake in Turkey and Syria: پاکستان نے منگل کی صبح زلزلہ زدہ ترکی جانے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کو اپنی فضائی حدود دینے سے انکار کر دیا۔ یہ دوسرا موقع ہے جب پاکستان نے ہندوستان کو ضرورت مند ممالک کو انسانی امداد بھیجنے سے روکنے کی کوشش کی ہے۔ سی این این نیوز 18 نے یہ اطلاع دی۔

      قابل ذکر ہے ترکی اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے اور  بعد کے جھٹکوں کی وجہ سے اب تک 4,983 سے زائد افرادہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر کے ممالک نے امدادی کاموں میں مدد کے لیے ٹیمیں بھیجی ہیں۔ ترکی کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ ہنگامی خدمات کے 24,400 سے زیادہ کارکن راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔

      ترکی میں زلزلے سے جذباتی ہوئے پی ایم مودی، یادآیا کچھ کا زلزلہ، بولے ہم نے بھی دیکھا ایسا۔

      دراصل، وزیر اعظم نریندر مودی کی ترکی کی طرف سے ہر ممکن مدد کی پیشکش کے بارے میں ہدایات کے بعد، ہندوستان نے پیر کو نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی تلاش اور بچاؤ ٹیم، طبی ٹیم اور راحت رسانی ٹیم کو فوری طور پر ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ امدادی سامان کے ساتھ ہندوستانی فضائیہ کا پہلا طیارہ پیر کی رات ترکی بھیجا گیا جو منگل کی صبح ہندوستانی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے دس بجے ترکی کے اڈانا ہوائی اڈے پر پہنچ گیا۔

      ترکی میں آج صبح پھر آیا زلزلہ، 4300 سے زائد کی موت، WHO نے دیا یہ انتباہ

       

      توکیا تڑپ۔تڑپ کر مرےگی پاکستانی عوام؟ شہبازحکومت کوالٹی میٹم، ایک ہفتے میں کریں یہ کام ۔۔

      زلزلہ کے امدادی سامان میں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (NDRF) کی خصوصی تلاش اور بچاؤ ٹیمیں شامل ہیں، جس میں مرد اور خواتین اہلکار، ڈاگ اسکواڈ، طبی سامان، جدید 'ڈرلنگ' آلات اور امدادی کوششوں کے لیے درکار دیگر اہم آلات شامل ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: