ہوم » نیوز » وطن نامہ

جموں وکشمیر: پاکستان، ہندوستان سے خوفزدہ ۔ اپنے دفاع کے لیے اب کررہاہے یہ کام

جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد پاکستان کی بوکھلاہٹ بڑھتی جارہی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ پاکستان لداخ کے قریب اسکردو ایئربیس پر لڑاکا طیارے تعیناتی کررہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حرکتوں پرہندوستان کی جانب سے نظررکھی جارہی ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: پاکستان، ہندوستان سے خوفزدہ ۔ اپنے دفاع کے لیے اب کررہاہے یہ کام
پاکستان کی جانب سے تعینات کیے جارہے ہیں جے ایف 17 لڑاکے طیارے۔(تصویر:رائٹرز)۔

جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد پاکستان کی بوکھلاہٹ بڑھتی جارہی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ پاکستان لداخ کے قریب اسکردو ایئربیس پر لڑاکا طیارے تعیناتی کررہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حرکتوں پرہندوستان کی جانب سے نظررکھی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی کسی بھی کارروائی کا ہندوستانی فوج موزوں جواب دے گی


پاکستان کی جانب سے تعینات کیے جارہے ہیں جے ایف 17 لڑاکے طیارے


انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ، پاکستان نے گزشتہ دنوں تین سی -130 ٹرانسپورٹ طیارے یہاں بھیجے تھے۔ اس کے ذریعے لڑاکا طیارے کے سامان لایاگیاتھا۔ بتایاجارہاہے کہ پاکستان سرحد پر جے ایف 17 لڑاکے طیارے بھیج سکتا ہے۔ اسکردو پاکستان کا ایک فارورڈ آپریٹنگ ائیربیس ہے۔ وہ اس کا استعمال سرحد پر فوج کی کارروائیوں میں مدد کرنے کے لیے کرتا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی فوج اور بحریہ جنگ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔


پاکستان کا خوف

کہا جارہا ہے کہ پاک فوج ایک خطرناک سازش کی منصوبہ بنارہی ہے۔ انٹیلی جنس بیورو کے مطابق اس سازش میں پاکستانی فوج کو وزیر اعظم عمران خان کی بھی مکمل حمایت حاصل ہے۔ اس وقت پاکستان حرکتوں میں نظررکھنے سے پتہ چل رہاہے کہ و یا تو جنگ کی تیاری کررہا ہے یا ہندوستان سے بہت خوفزدہ ہے اوراپنا دفاع کرنے کی تیاری کررہاہے۔اسی طرح کا آپریشن پاکستان کی تین بندرگاہوں میں کیا جارہا ہے۔ پاکستان کی تین بڑی بحری بندرگاہوں کراچی ، اورامارہ اور گوادر کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا ہے۔

پاکستان کی دھمکی
ہم آپ کو بتائیں کہ پاکستان۔ ہندوستان کومسلسل دھمکیاں دیتاہے۔ حال ہی میں،پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ،ہندوستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان۔ ہندوستان کے ساتھ جنگ کرنا نہیں چاہتا۔ لیکن اگر جنگ ہوتی تو وہ ہندوستا کو اس کا بھرپور جواب دے گا۔
First published: Aug 13, 2019 10:56 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading