پونچھ: ہندوستانی سرحد پر پاکستانی ڈرون دیکھے جانے کے حادثہ کے بعد آج جموں وکشمیر کے پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پاس پاکستانی جنگی طیارہ دکھائی دینے کے بعد فوج کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ پاکستانی جیٹ کے کنٹرول لائن کے قریب تک آنے کی جانچ کی جارہی ہے۔ فوج یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ غلطی سے ہوا یا پھر پاکستان نے کسی سازش کے تحت ایسا کیا ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوج نے سرحدی تحفظ میں تعینات فوج کو الرٹ جاری کردیا ہے۔
فوج کے ذرائع کے مطابق، یہ حادثہ پیر کی صبح پیش آیا ہے۔ سرحد پر تعینات جوانوں کو ایل او سی کے پاس جیٹ کی آواز سنائی دی۔ اس کے ساتھ ہی آسمان میں دھوئیں کی ایک سیریز بھی دیکھی گئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا جیٹ ایل او سی کے پاس سے گزرا اور غائب ہوگیا۔ اس سے پہلے کہ فوج اس کارروائی کے خلاف کوئی قدم اٹھاتی، جیٹ ہوا میں اوجھل ہوگیا۔
پاکستان کی طرف سے آئے اس جیٹ کے بارے میں اطلاع حاصل کرنے کی کوشش تیز ہوگئی ہے۔ فوج پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ پاکستان جیٹ کی یہ اڑان ٹریننگ کے لئے تھی یا پھر سرحد پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے۔ فوج کو ابھی تک یہ نہیں معلوم ہے کہ جیٹ پر کسی طرح کا کوئی جاسوسی ڈیوائس لگا تھا یا نہیں۔ حالانکہ اس کارروائی کے بعد سرحد پر تعینات جوانوں اور کنٹرول لائن سے متصل گاووں میں رہنے والے لوگوں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔