پاک مقبوضہ کشمیر میں تباہ کئے گئے دہشت گردانہ کیمپوں پر ہندوستان کے فوجی سربراہ نے دیا بیان ، کہی یہ بڑی بات

فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے پاکستانی فوج کی جانب سے سرحد پر مختلف سیکٹروں میں گولہ باری کی جارہی ہے، ان کا ارادہ دہشت گردوں کو ہندوستانی سرحد میں داخل کرانا ہے ۔

Oct 20, 2019 10:58 PM IST | Updated on: Oct 20, 2019 11:52 PM IST
پاک مقبوضہ کشمیر میں تباہ کئے گئے دہشت گردانہ کیمپوں پر ہندوستان کے فوجی سربراہ نے دیا بیان ، کہی یہ بڑی بات

پاک مقبوضہ کشمیر میں تباہ کئے گئے دہشت گردانہ کیمپوں پرہندوستان کے فوجی سربراہ نے دیا بیان

پاکستان مقبوضہ کشمیر میں اتوار کو ہندوستانی فوج کے ذریعہ تباہ کئے گئے دہشت گردانہ کیمپوں کو لے کر فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے بیان دیا ہے ۔ فوجی سربراہ نے کہا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے مسلسل ہندوستان میں دہشت گردوں کو داخل کرانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ پاکستانی فوج گزشتہ کچھ دنوں سے دہشت گردوں کو داخل کرانے کیلئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحد پر فائرنگ کررہی ہے ۔ پاکستانی فوج نے ہفتہ کو بھی جموں و کشمیر کے تنگ دھر سیکٹر میں ایسا ہی کیا ۔

جنرل بپن راوت نے کہا کہ ہم نے اس کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا تھا ، ہمیں اطلاع ملی تھی کہ دراندازی کیلئے سرحد کے پاس کئی دہشت گرد آگئے ہیں ۔ ایسے میں ہم نے پی او کے میں موجود دہشت گردوں کے لانچ پیڈ تباہ کردئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے سرحد پار کچھ دہشت گردانہ کیمپوں کی نشاندہی کی تھی اور اتوار کو انہیں تباہ کردیا ۔ ہندوستانی فوج کی کارروائی میں چھ سے دس پاکستانی فوجی بھی مارے گئے ہیں ۔ تین دہشت گردانہ کیمپوں کو تباہ کیا گیا اور چوتھے دہشت گردانہ کیمپ کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ اس میں بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو بھی مار گرایا گیا۔

Loading...

فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے پاکستانی فوج کی جانب سے سرحد پر مختلف سیکٹروں میں گولہ باری کی جارہی ہے، ان کا مقصد دہشت گردوں کو ہندوستانی سرحد میں داخل کرانا ہے ۔ اتوار کو ہندوستانی فوج کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں سرحد پار کئی دہشت گردانہ کیمپوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ تنگ دھر سیکٹر کے دوسری جانب دہشت گردانہ کیمپ پوری طرح نیست و نابود ہوگئے ہیں ۔

فوجی سربراہ نے کہا کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو جب سے ہٹایا گیا ہے ، اسی وقت سے ہمیں دہشت گردوں کے سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کے ان پٹ مل رہے ہیں ۔ وہ ریاست میں امن کے ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں ۔ فوجی سربراہ نے کہا کہ ہندوستانی فوج کی کارروائی کے بعد سرحد پار پوری طرح سے خاموشی پھیل گئی ہے ۔ ہمارے پاس مصدقہ رپورٹس ہیں کہ جتنے دہشت گرد مارے جانے کی اطلاع ہے ، اس سے کہیں زیادہ دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے تنگ دھر سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے کی جارہی جنگ بندی کی خلاف ورزی میں دو ہندوستانی جوان کے شہید ہونے کے بعد ہندوستانی فوج نے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں واقع دہشت گردانہ کیمپوں پر اتوار کو گولہ باری کی ۔ ہندوستانی فوج نے دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بناتے ہوئے آرٹلری گن سے گولہ باری کی ۔

Loading...