ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہشت گرد اسٹیٹ پاکستان کوسخت جواب دینے آپ تیاررہیں:وزیردفاع راج ناتھ سنگھ

راج ناتھ سنگھ نے اپنے خطاب میں پاکستان کو ’دہشت گرد اسٹیٹ‘ قرار دیتے ہوئے دھمکی دی ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں دہشت گردانہ حملوں کے گنہگار پاکستان میں چھپے ہیں۔

  • Share this:
دہشت گرد اسٹیٹ پاکستان کوسخت جواب دینے آپ تیاررہیں:وزیردفاع راج ناتھ سنگھ
دہشت گرد اسٹیٹ پاکستان کوسخت جواب دینے آپ تیاررہیں:وزیردفاع راج ناتھ سنگھ ۔(تصویر:پی آئی بی)۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فوج میں افسر بننے جارہے کیڈٹ سے کہا کہ پاکستان جیسے دشمن کو سخت جواب دینے کےلئے آپ تیاررہیں۔ راج ناتھ سنگھ نے اتراکھنڈ کے دہرادون میں واقع انڈین فوجی اکیڈمی (آئی ایم اے) میں 306ویں ہندوستانی اور 71 غیر ملکی دوست جینٹل مین کیڈٹ آٖفیسر (جے سی او) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی)کا جائزہ لینے کےبعد اپنے خطاب میں پاکستان کو ’دہشت گرد اسٹیٹ‘ قرار دیتے ہوئے دھمکی دی ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں دہشت گردانہ حملوں کے گنہگار پاکستان میں چھپے ہیں۔ اب یہ ہندوستانی خفیہ اور سلامتی فورسوں سے زیادہ عرصہ تک نہیں بچ سکیں گے۔


 


راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کبھی کسی ملک کے معاملے میں مداخلت نہیں کرتا لیکن جب کوئی ملک پر بری نظر ڈالے گا تو ہندوستان خاموش نہیں بیٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈوکلام معاملے میں ہندوستانی فوج کے جوانوں نے چین کے جوانوں کو دھکیل کر اپنا ارادہ صاف ظاہر کردیا ہے۔  





وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آئی ایم اے سے گذررہے قومی شاہراہ این ایچ 72 پر سلامتی وجوہات سے ٹریفک جام کے مسئلہ کا ذکر کرتے ہوئے یہاں دو ٹنل پاس بنائے جانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے وزیر دفاع 33-32 کروڑ روپے مہیا کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف دہرادون کے رہنے والوں کو بلکہ ہریانہ اور ہماچل پردیش جانے والے لوگوں کو بھی سہولت ہوگی۔
First published: Dec 07, 2019 05:11 PM IST