عمران خان کی اس بات پر محبوبہ مفتی کی بیٹی نے کی ان کی تعریف ، دیا یہ بڑا بیان

التجا مفتی نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کی ہے ۔

Nov 01, 2019 04:45 PM IST | Updated on: Nov 02, 2019 12:04 AM IST
عمران خان کی اس بات پر محبوبہ مفتی کی بیٹی نے کی ان کی تعریف ، دیا یہ بڑا بیان

عمران خان کی اس بات پر محبوبہ مفتی کی بیٹی نے کی ان کی تعریف ، کہی یہ بات ۔ فوٹو : نیو 18 ہندی

جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کئے جانے کے بعد سے نظر بند پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہیں ۔ اس مرتبہ انہوں نے ہندوستان کے خلاف مسلسل کوئی نہ کوئی سازش رچنے والے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کی ہے ۔ دراصل پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر پر جانکاری دی تھی کہ کرتار پور صاحب آنے والے عقیدتمندوں کیلئے پاکستان کی جانب سے پاسپورٹ میں چھوٹ دی جائے گی ۔ ان کا کہنا ہے کہ کرتار پور صاحب آنے والے عقیدت مندوں کے پاس صرف ویلڈ آئی ڈی پروف ضروری ہے ۔

Loading...

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے یہ بھی جانکاری دی کہ عقیدت مندوں کو 10 دن پہلے پیشگی رجسٹریشن کرانے کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہوگی ۔ اس کے ساتھ افتتاح کے دن اور گرونانک جی کی 550 ویں جینتی کے دن کوئی فیس بھی نہیں لگے گی ۔

عمران خان کی جانب سے کئے گئے اس اعلان کے بعد ان کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے لکھا کہ یہ بڑا قدم ہے ۔ بتادیں کہ جب سے محبوبہ مفتی نظر بند ہیں ، اس وقت سے ہی آفیشیل طور پر ان کی بیٹی التجا ہی ان کا ٹویٹر اکاونٹ چلا رہی ہیں ۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com