پونچھ : ایل او سی پر گولہ باری۔ بی ایس ایف اسسٹنٹ سب انسپکٹرزخمی

کرشنا گاٹھی سیکٹر میں گزشتہ رات ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا

May 19, 2019 02:31 PM IST | Updated on: May 19, 2019 02:34 PM IST
پونچھ : ایل او سی پر گولہ باری۔ بی ایس ایف اسسٹنٹ سب انسپکٹرزخمی

لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کے بعد فوج نےالرٹ جاری کردیاہے۔(تصویر: یواین آئی)۔

جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کرشنا گاٹھی سیکٹر میں گزشتہ رات ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سرحد کے اس پار بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے گزشتہ رات کرشنا گاٹھی سیکٹر کے بالنوئی علاقہ میں بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناکر بلااشتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے داغے۔

انہوں نے بتایا 'ایک مارٹر گولہ بالنوئی علاقہ میں واقع بی ایس ایف چوکی کے نزدیک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی ہوئے'۔ذرائع نے بتایا کہ زخمی بی ایس ایف اسسٹنٹ سب انسپکٹر جن کی شناخت ستیہ پال سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، کو علاج ومعالجہ کے لئے راجوری میں واقع فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا 'بھارتی فوج نے سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا'۔

Loading...

Loading...