نئی دہلی: پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی دہشت گرد تنظیموں القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ (القاعدہ اینڈ اسلامک اسٹیٹ) کے ساتھ مل کر یوم جمہوریہ پر راجدھانی دہلی، پنجاب اور ملک کے دیگر کئی شہروں میں اس موقع پر بڑے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔۔ ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں نے اس حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے جس کی ایک کاپی نیوز 18 انڈیا کے ہاتھ لگی ہے۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کی آئی ایس آئی نے ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے کرنے کے لیے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے کارندوں کی مدد لی ہے۔ اسلامک اسٹیٹ اور القاعدہ کی نظریں ہندوستان میں ہونے والے G-20 سربراہی اجلاس پر بھی ہیں۔
پاکستان کی مدد سے ان دہشت گرد تنظیموں کا سائبر ونگ سائبر اسپیس پر کافی متحرک ہوگیا ہے اور G-20 سربراہی اجلاس کے دوران بڑے سائبر حملے کرنے کی تیاری میں ہے۔ انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنے سلیپر سیلز اور غیر قانونی روہنگیا مسلمانوں کو 26 جنوری کے موقع پر دہلی اور پنجاب میں دیسی ساختہ بم دھماکوں کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے دہشت گرد 'لون ولف اٹیک' کے موڈ میں ہیں۔ اگر 26 جنوری کو دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ ناکام ہوتا ہے تو G-20 سربراہی اجلاس کے دوران آئی ایس آئی نے ہندوستان کے مختلف شہروں میں دہشت گردانہ حملے کرنے کی سازش رچی ہے۔
بلیک باکس میں کیا ریکارڈ ہوا؟ پائلٹ نے آخری کال میں کیا کہا؟ حادثے کو لیکر ہیں کئی سوالاردو اور ہندی میں جو یگانت اور قربت ہے وہ دنیا کی دوسری زبانوں میں نہیںانٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق اس بار پاکستان کی آئی ایس آئی نے دہلی اور پنجاب کو نشانہ بنانے کے لیے غیر قانونی روہنگیا، دو بنگلہ دیشی دہشت گرد تنظیموں انصارالبنگلہ اور جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کا سہارا لیا ہے۔ نیوز 18 انڈیا کے ہاتھ لگی سیکورٹی ایجنسیوں کی اس انتہائی حساس رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پی ایف آئی پر پابندی کے بعد اس کا ایک لو پروفائل ونگ دوبارہ سرگرم ہو سکتا ہے اور سلیپر سیل کی طرح گوریلا حملے کر سکتا ہے۔ اس خفیہ الرٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ خالصتان کے حامی دہشت گرد گروپ دہلی اور پنجاب میں کسی بھی بڑی واردات کو انجام دے سکتے ہیں۔ سیکورٹی ایجنسیوں نے 'دل خالصہ' اور 'وارث پنجاب دے' پر کڑی نظر رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دونوں تنظیمیں ملک کا ماحول خراب کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔