نیپال کے راستے کشمیر کے ملی ٹنٹوں کی فنڈنگ کررہا ہے آئی ایس آئی ، اس طرح ہوا یہ بڑا انکشاف

پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کشمیر میں ملی ٹینٹوں اور علاحدگی پسندوں کی مدد کیلئے نئے نیٹ ورک تیار کررہا ہے ۔

Jun 19, 2019 09:56 AM IST | Updated on: Jun 19, 2019 09:56 AM IST
نیپال کے راستے کشمیر کے ملی ٹنٹوں کی فنڈنگ کررہا ہے آئی ایس آئی ، اس طرح ہوا یہ بڑا انکشاف

نیپال کے راستے کشمیر کے ملی ٹنٹوں کی فنڈنگ کررہا ہے آئی ایس آئی ، اس طرح ہوا یہ بڑا انکشاف

پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کشمیر میں ملی ٹینٹوں اور علاحدگی پسندوں کی مدد کیلئے نئے نیٹ ورک تیار کررہا ہے ۔ خبر ہے کہ آئی ایس آئی نے ملی ٹینٹوں کو فنڈ مہیا کرانے کیلئے پڑوسی ملک نیپال کا سہارا لینا شروع کردیا ہے ۔ خفیہ جانکاری کے مطابق پڑوسی ملک میں نیٹ ورک مضبوط کرنے کیلئے مارچ اور اپریل میں کشمیر سے کم سے کم چھ مقامی ملی ٹینٹوں نے نیپال کا دورہ کیا ہے ۔

اس دوران انہوں نے حزب المجاہدین اور جیش محمد کے ہینڈلروں سے بھی ملاقات کی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 14 فروری کو پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہوئی جانچ میں ملی ٹینٹوں کے تار نیپال سے جڑے ہونے کا انکشاف ہوا تھا ۔

Loading...

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیپال میں حزب المجاہدین اور جیش محمد تیزی سے اپنی بنیاد مضبوط کررہا ہے ۔ اسی کے ساتھ لشکر طیبہ کا ہینڈلر محمد عمر منڈی بھی نیپال سے متصل ہندوستانی سرحد کے پاس کے شہروں میں نیٹ ورک مضبوط کررہا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ گورکھپور ، فیض آباد اور دربھنگہ میں ملی ٹینٹ تنظیمیں اپنی گرفت مضبوط بنارہی ہیں ۔ خبر ہے کہ منڈی نے اپنا نیٹ ورک بڑھانے کیلئے حال ہی میں کولکاتہ کا بھی بھی دورہ کیا تھا ۔

خفیہ ایجنسی کی جانب سے وزارت داخلہ کو جو رپورٹ بھیجی گئی ہے ، اس میں بھی اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھی 10 ملی ٹینٹوں نے وادی میں انٹری کی ہے ۔ ملی ٹینٹوں کے نئے ورک کا پتہ چلنے کے بعد ہندوستان کی خفیہ ایجنسی نے اب نیپال کی ایجنسیوں کے ساتھ آپریشن شروع کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق منگل کو کشمیر میں مارے گئے پلوامہ حملے سے وابستہ ملی ٹینٹ سجاد بٹ اور توصیف بٹ کا سراغ نیپال سے ہی ملا تھا ۔

Loading...