پاک مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی حکومت کے خلاف زبردست احتجاج، لوگوں نے کہا : ہمارے لئے ہندوستان ہی صحیح

نئی دہلی : پاک مقبوضہ کشمیر کا اصلی چہرہ سب کے سامنے آ گیا ہے۔ پاک مقبوضہ کشمیر کے مظفر آباد، گلگت اور کوٹلی سمیت کئی علاقوں کے لوگ پاکستانی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کر رہے ہیں

Sep 29, 2015 10:36 PM IST | Updated on: Sep 29, 2015 10:37 PM IST
پاک مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی حکومت کے خلاف زبردست احتجاج، لوگوں نے کہا : ہمارے لئے ہندوستان ہی صحیح

نئی دہلی : پاک مقبوضہ کشمیر کا اصلی چہرہ سب کے سامنے آ گیا ہے۔ پاک مقبوضہ کشمیر کے مظفر آباد، گلگت اور کوٹلی سمیت کئی علاقوں کے لوگ پاکستانی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کر رہے ہیں۔ آئی بی این 7 کے ساتھی چینل سی این این آئی بی این نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے دکھایا ہے کہ پاک مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے پاکستانیوں کی بغاوت کو دبانے کے لئے پاکستانی فوج اور پولیس طاقت کا استعمال کررہی ہے۔

ویڈیو میں احتجاج کر رہے پاک مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کسی بھی قانون کی نظر سے پاکستان کا حصہ تھا اور نہ ہے۔ لاکھوں افراد کہنا ہے کہ یہاں جو گولی باری، جھگڑا فساد ہوتا ہے اس کی ذمہ دار پاکستانی حکومت ہے۔ پاکستانی فوج عوام پر گولیاں برساتی ہے۔

وہیں خواتین مظاہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان بدمعاش ہے، دہشت گرد ہے جو ہمارے کشمیر میں دہشت پھیلارہا ہے۔ یہاں کی پولیس بھی ان سے ملی ہوئی ہے جو رشوت لے ہم پر ظلم کے پہاڑ توڑتی ہے۔ ہمارے لئے ہندوستان ہی صحیح ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی پولیس اور فوج ان کی ماں بہنوں کو اٹھا کر اپنے کیمپوں میں لے جاتی ہے اور ان کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے۔

ویڈیو میں ایک شخص یہ کہتے ہوئے نظر آرہا ہے کہ جب تک ہمارے یہاں سے پاکستان کی خطرناک ایجنسیاں واپس نہیں جاتیں اور لوٹ کھسوٹ کا بازار ختم نہیں ہوتا اس وقت تک ہم لوگ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

Loading...

Loading...