ہوم » نیوز » وطن نامہ

پی او کے ہے ہندوستان کا اٹوٹ حصہ:ایک دن پاکستانی مقبوضہ کشمیرپرہندوستان کا ہوگا قبضہ

ہندوستان نے آج کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کا صرف ایک ہی موضوع ہے، سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی نہ کے دفعہ 370 اور35 اے ۔ حکومت نے یہ بھی اعادہ کیا کہ ایک دن پاکستانی مقبوضہ کشمیرہندوستان کا باضابطہ طورپرحصہ ہوگا۔

  • Share this:
پی او کے ہے ہندوستان کا اٹوٹ حصہ:ایک دن پاکستانی مقبوضہ کشمیرپرہندوستان کا ہوگا قبضہ
وزیرخارجہ سبرامنیم جے شنکرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔(تصویر:بی ٹی آئی)۔

ہندوستان نے آج کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کا صرف ایک ہی موضوع ہے، سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی نہ کے دفعہ 370 اور35 اے ۔ حکومت نے یہ بھی اعادہ کیا کہ ایک دن پاکستانی مقبوضہ کشمیرہندوستان کا باضابطہ طورپرحصہ ہوگا۔


وزیرخارجہ سبرامنیم جے شنکر نے مودی حکومت کے پہلے 100 دن میں اپنی وزارت کی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا، ’’پاکستان کے تناظرمیں یہ معاملہ دفعہ 370 نہیں بلکہ پاکستان کے دہشت گردوں کا ہے۔’’ہمیں دنیا کو یہ احساس دلانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ لوگوں سے پوچھتے ہیں کہ کیا وہ انہیں یہ بتاسکتے ہیں کہ دنیا کا کوئی دوسراملک ہے جو ان کے پڑوسیوں کے خلاف دہشت گردی کو اپنی خارجہ پالیسی کے طور پرتشہیرکرتا ہے۔


نیویارک میں سارک وزرائے خارجہ کانفرنس میں پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ممکنہ ملاقات اور گفتگو کے ممکنہ موضوعات کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ جب ایسا موقع آئے گا تو دیکھا جائے گا۔متعدد وزرا کی جانب سے پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو ہندوستان میں شامل کرنے کے بارے میں دیئے گئے بیانات کے بارے میں جب پوچھا گیا تو وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کے بارے میں ہندوستان کا موقف ہمیشہ ہی واضح رہا ہے اور آگےبھی رہے گا۔ انہوں نے کہا ، ’’ہم توقع کرتے ہیں کہ ایک دن وہ حصہ (پاکستان مقبوضہ کشمیر) قانونی طور پر ہمارے قبضے میں ہو گا۔

First published: Sep 17, 2019 07:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading