پاکستان نے وزیر اعظم مودی کے طیارہ کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے پھر کیا انکار

پاکستان نے اتوار کو کہا ہے کہ اس نے وزیر اعظم مودی کے خصوصی طیارہ کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے متعلق ہندوستان کی درخواست کو مسترد کردیا ہے ۔

Oct 27, 2019 11:31 PM IST | Updated on: Oct 27, 2019 11:31 PM IST
پاکستان نے وزیر اعظم مودی کے طیارہ کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے پھر کیا انکار

پاکستان نے وزیر اعظم مودی کے طیارہ کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے پھر کیا انکار

پاکستان نے اتوار کو کہا ہے کہ اس نے وزیر اعظم مودی کے خصوصی طیارہ کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے متعلق ہندوستان کی درخواست کو مسترد کردیا ہے ۔ اس نے اپنے اس قدم کے پیچھے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا حوالہ دیا ہے ۔ دراصل وزیر اعظم مودی پیر کو سعودی عرب جانے والے ہیں ، جہاں وہ ایک انٹرنیشنل بزنس سمٹ کو خطاب کریں گے اور خلیجی ممالک کی قیادت سے بات چیت کریں گے ۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی کے طیارہ کو پاکستان کے فضائی حدود کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

Loading...

قریشی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی اور یوم سیاہ کے پیش نظریہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پاکستان کشمیریوں کی حمایت میں اتوار کو یوم سیاہ منارہا ہے ۔ قریشی نے کہا کہ ہندوستانی ہائی کمیشن کو اس فیصلہ کے بارے میں تحریری طور پر مطلع کیا جارہا ہے ۔

पाकिस्तानी विदेश मंत्री शाह महमूद कुरैशी

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پاکستان نے وزیر اعظم مودی کے طیارہ کو اپنے فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا ۔ اس وقت وزیر اعظم مودی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے جارہے تھے ۔ پاکستان نے گزشتہ ماہ صدر جمہوریہ ہند رامناتھ کووند کے طیارہ کو بھی اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا ۔ صدر جمہوریہ ہند آئس لینڈ کے دورہ پر گئے تھے ۔

Loading...