PMمودی کے ساتھ عمران خان کی ٹی وی ڈیبیٹ کی خواہش پر ششی تھرور نے کہا-ٹی وی پر بحث سے نہیں حل ہوتا مسئلہ
پی ایم مودی کے ساتھ ٹی وی ڈیبیٹ کی عمران خان کی خواہش پر ششی تھرور کا آیا ردعمل۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو کہا کہ وہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کے لیے وزیر اعظم مودی کے ساتھ ٹیلی ویژن پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ ریمارکس ماسکو کے اپنے پہلے دورے کے موقع پر روس کے سرکاری ٹیلی ویژن نیٹ ورک RT کو انٹرویو کے دوران کہے۔
نئی دہلی:پاکستان(Pakistan) کے وزیر اعظم عمران خان(PM Imran Khan) نے وزیر اعظم نریندر مودی(PM Narendra Modi) کے ساتھ ٹی وی پر ڈیبیٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ جس پر کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ جنگ سے مذاکرات بہتر ہیں لیکن ہندوستانی ٹیلی ویژن پر بحث سے کبھی کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا بلکہ اس میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو کہا کہ وہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کے لیے وزیر اعظم مودی کے ساتھ ٹیلی ویژن پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ ریمارکس ماسکو کے اپنے پہلے دورے کے موقع پر روس کے سرکاری ٹیلی ویژن نیٹ ورک RT کو انٹرویو کے دوران کہے۔
Dear @ImranKhanPTI, agree that "jaw-jaw is better than war-war", but no issues are ever resolved in Indian television debates, only exacerbated! https://t.co/G8hlQ5hGjR And some of our anchors would be happy to ignite tWorld War III if it would increase their TRPs....
ترووننت پورم کے رکن پارلیمنٹ تھرور نے ٹویٹ کیا، ’پیارے عمران خان، میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ بات چیت جنگ سے بہتر ہے، لیکن ہندوستانی ٹیلی ویژن پر بحث سے کبھی کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا، بلکہ اس میں اضافہ ہوا ہے۔‘ وزیر اعظم عمران خان نے ایک سوال کیا، جس کے جواب میں عمران خان نے کہا۔ انہوں نے کہا، ’میں نریندر مودی کے ساتھ ٹی وی پر بحث کرنا چاہوں گا۔‘
انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اخالتافات کو بحث کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے، تو یہ دونوں ملکوں کے لوگوں کے لئے بہت اچھی بات ہوگی۔ ہندوستان پر سفاکانہ نظریات کے قبضے کی بات کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ میں ہندوستان کو دوسروں سے زیادہ جانتا ہوں۔ آج کا ہندوستان نریندر مودی کا ہے، ہندوتوا کا نظریہ ہندوستان پر قابض ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔