உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کے حالات پر PM مودی نے کیا ایسا ٹوئٹ، شہباز شریف کو ادا کرنا پڑا ’شکریہ‘

    پاکستان کے حالات پر PM مودی نے کیا ایسا ٹوئٹ، شہباز شریف کو ادا کرنا پڑا ’شکریہ‘

    پاکستان کے حالات پر PM مودی نے کیا ایسا ٹوئٹ، شہباز شریف کو ادا کرنا پڑا ’شکریہ‘

    -Pakistan Flood News Update: سندھ صوبہ میں موسلا دھار بارش جاری ہے، کئی ایکڑ کھیت کی پیداواری مٹی بہہ گئی ہے، جس سے 1.6 ارب امریکی ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ اس درمیان، پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک بین الاقوامی مہم کے ذریعہ سیلاب متاثرہ لوگوں کے لئے پانچ ارب روپئے جمع کئے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف (Pakistan Shehbaz Sharif) نے تباہ کن سیلاب سے ہوئے بھاری نقصان (Pakistan Flood) پر تشویش ظاہر کرنے کے لئے بدھ کو اپنے ہندوستانی ہم منصوب نریندر مودی (PM Narendra Modi) کا شکریہ ادا کیا۔ بھاری بارش کے سبب آئے خطرناک سیلاب سے پورے پاکستان میں خطرناک تباہی ہوئی ہے۔ 1,100 سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔ 3.3 کروڑ لوگوں کو بے گھر ہونا پڑا ہے۔

      شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا، ’میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو سیلاب کے سبب ہوئے انسانی اور مادی نقصان پر اظہار افسوس کرنے کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پاکستانی عوام اپنی امتیازی خوبیوں سے انشاء اللہ اس قدرتی آفت کے منفی اثرات پر قابو پالیں گے۔ ان کی زندگیوں اور برادریوں کی تعمیر نو کریں گے۔

      وزیراعظم مودی نے کیا یہ ٹوئٹ

      وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا تھا کہ وہ پاکستان میں سیلاب سے ہوئی تباہی کو دیکھ کر مایوس ہیں۔ انہوں نے پڑوسی ملک میں جلد از جلد معمول کے مطابق صورتحال بحال ہونے کی امید ظاہر کی تھی۔ وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ کیا تھا، ’پاکستان میں سیلاب سے ہوئی تباہی کو دیکھ کر افسوس ہوا۔ ہم متاثرین، زخمیوں اور اس قدرتی آفت سے متاثرہ سبھی لوگوں کے اہل خانہ کے تئیں اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستان میں جلد ہی معمول کے مطابق صورتحال بحال ہونے کی امید کرتے ہیں‘۔

      عمران خان نے متاثرین کی مدد کے لئے جمع کئے 5 ارب روپئے

      ’ایکسپریس ٹریبیون‘ کی خبر کے مطابق، پاکستان کے شمالی حصے میں ندیوں میں پانی کے شدید بہاؤ سے صوبہ سندھ میں دریائے سندھ کے پشتے ٹوٹنے کا خطرہ ہے۔ ’ڈان‘ اخبار کے مطابق، صوبہ سندھ میں موسلا دھار بارش جاری ہے، کئی ایکڑ کھیت کی پیداواری مٹی بہہ گئی ہے، جس سے 1.6 ارب امریکی ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ اس درمیان، پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بین الاقوامی مہم کے ذریعہ سیلاب متاثرہ لوگوں کے لئے پانچ ارب روپئے جمع کئے ہیں۔ عمران خان نے کہا، ’لوگ پنجاب اور خیبر پختونخوا صوبہ کی حکومتوں کے ذریعہ کھولے گئے دو بینک کھاتوں میں عطیہ دے سکتے ہیں‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: