اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ناپاک حرکت: پاکستان نے ایل اوسی پر 30 لانچ پیڈ تیار کئے، ہندوستان میں بڑی سازش رچنے کی تیاری

    ۔(تصویر:نیوز18 اردو)۔

    ۔(تصویر:نیوز18 اردو)۔

    سکیورٹی ایجنسیوں سے ملی جانکاری کے مطابق پاکستان کی فوج اور آئی ایس آئی اس لانچ پیڈ کےذریعے دہشت گردوں کو ہندستان میں داخل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ لشکر طیبہ اور جیش کے دہشت گرد مسلسل ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں لیکن ہندستانی سکیورٹی فورسز ان کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دے رہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے پاکستان میں بوکھلاہٹ دیکھی جاسکتی ہے۔ کشمیر میں تشدد پھیلانے کیلئے پاکستان ہرممکن کوشش  میں لگا ہواہے۔ پاکستان، ہندوستان میں دہشت گردوں کو داخل کرنے کیلئے ہندوستانی سرحد کے پاس اب تک 30 لانچ پیڈ تیار کرچکا ہے۔ پاکستان کا مقصد ان لانچ پیڈ کی مدد سے گریز، کرن اور گلمرگ سیکٹر میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش تیز کرنا ہے۔
      Jammu and Kashmir, article 370, Pakistan, Kashmir, terrorists, border, India, Indian security force
      سکیورٹی ایجنسیوں سے ملی جانکاری کے مطابق پاکستان کی فوج اور آئی ایس آئی اس لانچ پیڈ کےذریعے دہشت گردوں کو ہندوستان میں داخل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ لشکر طیبہ اور جیش کے دہشت گرد مسلسل ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں لیکن ہندستانی سکیورٹی فورسز ان کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دے رہے ہیں۔ پاکستان نے ہندستان میں دہشت پھیلانے کیلئے افغانستان کے دہشت گردوں کو بھی ایل او سی کے نزدیک بھیج دیا ہے۔اس پارٹی میں تقریباً 230 سے 280  دہشت گردوں کے شامل ہونے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔
      جموں وکشیمر کے سوپور میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہوئے انکاؤنٹر میں لشکرطیبہ کے ٹاپ دہشت گرد آصف کومارگرایا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد  آصف نے ہی گزشتہ دنوں سوپور میں ایک پھل بیچنے والے کے کنبے پر گولی باری کی تھی جس میں فیملی کے تین ممبر زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں آسما جان نام کی ایک بچی بھی شامل تھی ۔ سوپور میں شفیع عالم نام کے مزدور پر ہوئی گولی باری بھی اسی نے کی تھی۔
      Jammu and Kashmir, article 370, Pakistan, Kashmir, terrorists, border, India, Indian security force
      غور طلب ہے کہ پاکستان نے جموں و کشمیرسے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے کی بہت کوشش کی ہے لیکن اسے مسلسل مایوسی کا سامنا کرناپڑرہاہے۔
      First published: