انٹرپول کی جنرل اسمبلی میں داود ابراہیم اور حافظ سعید کو لے کر اٹھا سوال، پاکستان نے اختیار کی خاموشی
انٹرپول کی جنرل اسمبلی میں داود ابراہیم اور حافظ سعید کو لے کر اٹھا سوال، پاکستان نے اختیار کی خاموشی ۔ تصویر : اے این آئی ۔
انٹرپول کے پروگرام میں پاکستان کے اس وفد سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ انڈرورلڈ ڈان داود ابراہیم اور لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کو ہندوستان کو سونپ دیں گے تو اس سوال پر انہوں نے خاموشی اختیار کرلی ۔
نئی دہلی : قومی راجدھانی دہلی کے پرگتی میدان میں انٹرپول کی 90 ویں سالانہ جنرل اسمبلی کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ چار دنوں تک چلنے والی اس جنرل اسمبلی میں دنیا کے 195 ممالک کے نمائندے شرکت کررہے ہیں ، جن میں اراکین ممالک کے وزرا ، پولیس سربراہ اور سینٹرل بیورو کے سربراہ اور سینئر پولیس اہلکار شامل ہیں ۔ اس میٹنگ میں شریک ہونے کیلئے پاکستانی وفد بھی دہلی پہنچا ہے ۔
انٹرپول کے پروگرام میں پاکستان کے اس وفد سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ انڈرورلڈ ڈان داود ابراہیم اور لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کو ہندوستان کو سونپ دیں گے تو اس سوال پر انہوں نے خاموشی اختیار کرلی ۔
#WATCH | Pakistan's director-general of the Federal Investigation Agency (FIA) Mohsin Butt, attending the Interpol conference in Delhi, refuses to answer when asked if they will handover underworld don Dawood Ibrahim & Lashkar-e-Taiba chief Hafiz Saeed to India. pic.twitter.com/GRKQWvPNA1
اس دوران نیوز18 ہندی نے سوال کیا کہ بین الاقوامی پلیٹ فارم پر لگاتار یہ بات کہی گئی ہے کہ داود پاکستان میں ہے ، اس پر آپ کا کیا رد عمل ہے ؟ نیوز18 ہندی نے ساتھ ہی پوچھا کہ کیا داود پاکستان میں ہے؟ کیا وہ کراچی کے کلفٹن روڈ پر رہتا ہے؟ اس پر کیا پاکستان کا کہنا ہے ؟
حالانکہ ان سبھی سوالات پر بھی پاکستان کی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل محسن بٹ نے جواب دینے سے انکار کردیا ۔ بتادیں کہ راجدھانی دہلی میں 18 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جنرل اسمبلی کی میٹنگ ہوگی ۔ یہ جنرل اسمبلی انٹرپول کی اعلی ترین گورننگ باڈی ہے اور اس کا اجلاس سال میں ایک مرتبہ ہوتا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں انٹرپول جنرل اسمبلی کی میٹنگ 25 سالوں کے وقفہ کے بعد ہورہی ہے ۔ پچھلی مرتبہ ہندوستان میں یہ جنرل اسمبلی 1997 میں ہوئی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔