اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان میں بھیڑ نے ننکانہ صاحب گرودوارہ پر کیا پتھراو ، ہندوستان نے کہا : فورا کارروائی کرے پاکستان

    پاکستان میں بھیڑ نے ننکانہ صاحب گرودوارہ پر کیا پتھراو ۔ تصویر : ویڈیو فوٹیج ۔

    پاکستان میں بھیڑ نے ننکانہ صاحب گرودوارہ پر کیا پتھراو ۔ تصویر : ویڈیو فوٹیج ۔

    مظاہرہ کر رہے ایک شخص نے اس مقدس شہر کا نام تبدیل کرکے غلام علی مصطفی کرنے کی بھی دھمکی دی ۔

    • Share this:
      پاکستان سے مبینہ طور پر سامنے آئے ایک ویڈیو میں دعوی کیا گیا ہے کہ وہاں پر بھیڑ نے سکھوں کے سب سے مقدس مقام ننکانہ صاحب گرودوارہ کا گھیراو کرکے اس پر پتھرا کیا ہے ۔ جمعہ کی دوپہر کو بھیڑ نے مقدس گرودوارہ کو گھیر لیا ۔ اس واقعہ سے وابستہ ایک ویڈیو دہلی کے راجوری گارڈن سے ممبر اسمبلی منجندر سنگھ سرسا نے شیئر کیا ہے ۔ مظاہرین نے پتھراو کرتے ہوئے سکھوں کو دھمکی بھی دی ۔ ہندوستان نے ننکانہ صاحب گرودوارہ میں توڑ پھوڑ کی مذمت کی ہے ۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ننکانہ صاحب میں بے ادبی اور سکھوں پر حملے کے پیچھے جو لوگ ہیں ، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے ۔

      وہیں مظاہرہ کر رہے ایک شخص نے اس مقدس شہر کا نام تبدیل کرکے غلام علی مصطفی کرنے کی بھی دھمکی دی ۔ سرسا نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھیڑ نے گرودوارے کو گھیر رکھا ہے ، لوگ سکھ مخالف نعرے لگا رہے ہیں ۔ میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس معاملہ میں فورا کارروائی کریں ۔ سرسا نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان اور ان کی پارٹی پی ٹی آئی کو بھی ٹیگ کیا ہے ۔ شدت پسندوں کی بھیڑ کے ذریعہ اس ہنگامہ کی وجہ سے گرودوارہ میں بھجن کیرتن کو بھی رد کرنا پڑا ۔


      میڈیا رپورٹس کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اس مشتعل بھیڑ کی قیادت محمد حسن کا کنبہ کررہا تھا ۔ اس کنبہ پر گزشتہ سال ننکانہ صاحب کی ایک سکھ لڑکی کا اغوا کرنے اور زبردستی اس کا مذہب تبدیل کرکے نکاح کرنے کا الزام ہے ۔ یہ لڑکی ننکانہ صاحب گرودوارہ کے ہی گرنتھی کی بیٹی ہے ۔ بھیڑ کی قیادت کررہے لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سکھ برادری تبدیلی مذہب کو لے کر ہنگامہ کرتی رہتی ہے ۔
      First published: